تلنگانہ ہائی کورٹ کے مطالبہ پر راجیہ سبھا میں گڑبڑ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-11

تلنگانہ ہائی کورٹ کے مطالبہ پر راجیہ سبھا میں گڑبڑ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
تلنگانہ کے لیے علیحدہ ہائیکورٹ کے مطالبہ پر آج راجیہ سبھا میں ٹی آر ایس اور کانگریس ارکان کے درمیان گرما گرم مباحث ہوئے ۔ وقفہ صفر کے دوران یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے ٹی آر ایس رکن راجیہ سبھا کے کیشوراؤ نے تلنگانہ کے لئے علیحدہ ہائی کورٹ کے قیامکا مطالبہ کیا اور نشاندہی کی کہ آندھر اپردیش ہائی کورٹ میں اے پی اور تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے ججس کی تعداد میں تفاوت پایاجاتا ہے ۔ اس کے علاوہ تلنگانہ اسٹیٹ کی ضلع عدالتوں کے بارے میں بھی انہوں نے یہ خیال ظاہر کیا ۔ واضح ہو کہ نو تشکیل شدہ ریاست تلنگانہ کے تمام عدالتی و قانونی امور کا احاطہ بھی آندھر اپردیش ہائی کورٹ ہی کررہا ہے جسے تقسیم ریاست اور تشکیل تلنگانہ کے بعد حیدرآباد ہائی کورٹ کا نام دیا گیا ہے ۔ کے کشیور راؤ نے کہا کہ ہائی کورٹ کے 19ججوں کا تعلق آندھرا پردیش سے ہے جب کہ صرف6ججس تلنگانہ سے تعلق رکھتے ہیں ۔ اسی طرح ضلع عدالتوں میں بھی یہ تناسب426اور50پایاجاتا ہے ۔ یعنی426آندھر اپردیش کے ہیں اور50تلنگانہ سے تعلق رکھتے ہیں ۔ ٹی آر ایس قائد نے مزید کہا کہ تلنگانہ کی بار اسوسی ایشن جونیر سیول ججوں کے امتحانات کے شیڈول اور تازہ اعلامیہ کی مخالفت کرتے ہوئے ہڑتال پر رہے جب کہ مخلوعہ جائیدادوں میں تلنگانہ کے حصہ کے تعلق سے کوئی انکشاف نہیں کیا گیا ہے ۔ کانگریس ارکان جے ڈی سلیم اور پی ہنومنت راؤ نے ٹی آر ایس رکن راجیہ سبھا کے کیشوس راؤ کے ریمارکس کی سختی سے مخالفت کی جس کے نتیجہ میں دونوں پارٹیوں کے ارکان میں گرما گرم مباحث پھوٹ پڑے ۔ صورتحال پر نائب صدر نشین پی جے کورین نے برہمی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے ریمارک کیا کہ اس طرح آپ لوگ غنڈہ گردی میں ملوث ہورہے ہیں ۔ یہ طرز عمل ایوان میں چلنے والا نہیں ہے۔ مجھے اس طرح کے طرز عمل پرانتہائی افسوس ہے۔ یہ کہتے ہوئے بی جے کورین نے جے ڈی سلیم کو انتباہ دیا اور ان کے خلاف کارروائی کی دھمکی دی ۔ کانگریس کے ایک اور رکن آنند بھاسکر نے کہا کہ دونوں ریاستوں کے درمیان ہائی کورٹ کی عدم تقسیم کے نتیجہ میں احتجاج کی صورتحال پیدا ہوتی جارہی ہے ۔

TRS, Congress clash in RS over High Court issue

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں