متحدہ عرب امارات سے پہلے شمسی طیارے کی پرواز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-10

متحدہ عرب امارات سے پہلے شمسی طیارے کی پرواز

دبئی
رائٹر
شمسی توانائی کے حامل طیارے نے دو پائلٹوں کے ہمراہ دنیا کا چکر لگانے کے لئے اپنی پرواز کا آغاز کیا۔ مشن کی سرکاری ویب سائٹ کی بات کہی۔ سولار امپلس 2نامی اس طیارے نے متحدہ عرب امارات میں ابو ظہبی سے عمانی دارالحکومت مسقط کے لئے پرواز کی۔ یہ سفرپانچ ماہ اور35,000کلو میٹر پر مشتمل ہے جس کا مقصد کفایتی توانائی کی جانب دنیا کی توجہ مرکوز کرنا ہے ۔ سولار امپلس، ایسی ٹکنالوجی کے تئیں عوامی جوش میں اضافہ کا خواہاں ہے جو روایتی فاسلس، فیولز پر انحصار کم کریں نیز لوگ قابل تجدید توانائیوں کے تعلق سے مثبت احساسات کی جانب مائل ہوں ، مشن ویب سائٹ میں یہ بات کہی گئی یہ طیارہ ایک عام فیملی کار(2,300کلو) جتنا ہی وزنی ہے ۔ لیکن اس کے بازوؤں کا پھیلاؤ اتنا ہی بڑا ہے جتنا کہ بڑے مسافر طیارے کا ہوتا ہے ۔

Swiss solar-powered plane has taken off from Abu Dhabi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں