اسلامی انتہا پسند گروپوں کے خاتمہ کے لئے متحدہ عرب فورس کی فوری تشکیل ضروری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-10

اسلامی انتہا پسند گروپوں کے خاتمہ کے لئے متحدہ عرب فورس کی فوری تشکیل ضروری

قاہرہ
اے ایف پی
صدر عرب لیگ نبیل العربی نے اسلامی انتہا پسند گروپوں کے پھیلاؤ کو ذریعہ جنگ روکنے ایک متحدہ عرب فورس کی فوری تشکیل پر زور دیا ہے۔ انہوں نے قاہرہ میں عرب لیگ ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’’ ایک ہمہ مقصدی مشترکہ عرب فوجی فورس کی تشکیل کی فورتی ضرورت ہے تاکہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی کے خاتمہ کے لئے عاجلانہ مداخلت کی جاسکے ۔‘‘انہوں نے سیکوریٹی تحفظ اور عرب ممالک کے مابین اطلاعات کے تبادلہ سے متعلق شعبوں میں تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا ۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ عرب لیگ کے نائب صدر احمد بن ہیلی نے گزشتہ ہفتہ اخبار نویسوں کو بتایا تھا کہ توقع ہے کہ عرب لیگ قائدین ایسے ایک مشترکہ فورس کی تشکیل پر اس وقت توجہ مرکوز کریں گے جب ان کی سالانہ چوٹی کانفرنس 28-29مارچ کو مصر کے بحیرہ احمر کے تفریحی مشام شرم الشیخ میں منعقد ہوگی۔بن ہیلی نے کہا تھا کہ’’ تصادم اور تباہیوں کے موقعوں پر ایسے مزاحمتی فورس کا علامتی اظہار، اہمیت کا حامل ہے۔ صدر مصر عبدالفتاح السیسی نے بھی ایسے فورس کی تشکیل پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ اس علاقہ میں جہاں شام اور عراق کے بڑے علاقوں پر جہاد پسند اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) گروپ کا قبضہ ہے، سیکوریٹی خطرات کا مقابلہ کرنے ایسے فورس کی ضرورت ہے ۔ آئی ایس گروپ نے مصر کے پڑوسی ملک لیبیا میں بھی قدم جمائے ہیں۔ بن ہیلی نے مزید کہا کہ عرب لیگ کے متعدد رکن ممالک بشمول سعودی عرب کو ویت، متحدہ عرب امارات اور اردن بھی مذکورہ تجویز کی تائید پر غور کررہے ہیں ۔ شام میں آئی ایس کے خلاف امریکی زیر قیادت فضائی حملوں میں کئی عرب ممالک نے شرکت کی ہے۔ اسی دوران مصر نے لیبیا میں آئی ایس کے نشانوں پر اپنے طورپر حملے شروع کردئیے ہیں جہاں جہادیوں نے گزشتہ ماہ21کاپٹک عیسائیوں کو قتل کردیا تھا جن میں سے اکثر مصری باشندے تھے ۔

Arab League: 'Urgent need' for unified Arab anti-jihadist force

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں