8/مارچ area AG
وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ جب ہم خواتین کے خلاف ارتکاب جرم کی خبر سنتے ہیں تو ہمارے سر شرم سے جھک جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے خلاف تشدد اور بدسلوکی کو ختم کرنے کے لئے حکومت نے کئی ایک اقدامات شروع کئے ہیں ۔ عالمی یوم خواتین پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے نریندر مودی نے خواتین کی بے پناہ شجاعت اور آفاقی کارہائے نمایاں کو خراج پیش کیا ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ہمارے سر اس وقت شرم سے جھک جاتے ہیں جب ہم خواتین کے خلاف جرائم کی خبر سنتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں خواتین کے خلاف ہر قسم کی نا انصافی ختم کرنے کے لئے کاندھے سے کاندھا ملاکر چلنا چاہئے ۔ مزید کہا کہ آج ہم خواتین کو ترقی میں مساوی اور جزلاینفک مقام دینے کے ہمارے عہد کی تجدید کرتے ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بی جے پی کی زیر قیادت این ڈی اے حکومت نے خواتین کی بہبود اور ان کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کے لئے کئی ایک اختراعی اقدامات کئے ہین ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے خواتین کو مدد کی فراہمی ، قانونی مشورے اور نفسیاتی کونسلنگ کی سہولت کو ایک ہی مرکز مہیا کیا ہے ۔ مودی نے کہا کہ تشدد اور بد سلوکی کی شکار خواتین کی مدد کے لئے گشتی ہیلپ لائن قائم کیا گیا ہے ، جس میں خواتین181نمبر ملاتے ہوئے فون پرکونسلنگ اور مشورے حاصل کرسکتی ہیں ۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ خواتین کی طرز ندگی میں مثبت تبدیلی کے لئے حکومت نے کئی اقدامات کئے ہیں ۔ مودی نے کہا کہ’’بیٹی بچاؤ ، بیٹی پڑھاؤ۔‘‘ یوجنا کے ذریعہ لڑکیوں کے تئیں طرز عمل بدلنے اور لڑکیوں کو تعلیم یافتہ بنانے کے سلسلہ میں میں نے مثالی اقدام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکنیا سمردھی اسکیم کمسن کو شادی اور تعلیم جاری رکھنے میں مدد فراہم کرے گی ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مدرابینک کے ذریعہ ہزارہا خواتین کو معاشی آسودگی حاصل کرنے میں مدد ملے گی ۔ مرکزی بجٹ میں پیش کی گئی بڑے پیمانہ کی سماجی صیانت اسکیم کا حوالہ دیتے ہوئے مودی نے کہا کہ پردھان منتری سرکشا بینہ یوجنا، پردھان منتری جیون بیمہ یوجنا اور اٹل پنشن یوجنا سے خواتین کو بڑے پیمانہ پر فائدہ حاصل ہوگا ۔ مودی نے کہا کہ میں ہر ایک سے ہمارے نظریہ کو حقیقت میں بدلنے میں مدد کی امید کرتا ہوں ۔
نئی دہلی سے یو این آئی کی علیحدہ اطلاع کے بموجب صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے خواتین کے تئیں مہذب رویہ اپنانے کی نصیحت کرتے ہوئے آج کہا کہ قوانین کے بہتر نفاذ سے خواتین کو وسیع تحفظ فراہم کرنے کی سمت میں حکومت کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے ۔ صدر جمہوریہ نے صدارتی محل میں منعقدہ ناری شکتی پرسکار، اور استری شکتی پرسکار کی تقسیم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو عورتوں کے تئیں مذہب رویہ رکھنا چاہئے اور خواتین کے احترام کے تئیں زیادہ حساس بھی رہنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا، خواتین کے تئیں احترام کا جذبہ پیدا کرنے کے لئے ہمیں اپنے بچوں کو شروع سے ہی اس کا سبق سکھانا چاہئے ۔ انہوں نے خواتین کے اختیارات، ان کے ساتھ مساویانہ سلوک ، آزادی اور احترام خواتین کا واجب حق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو ان کے واجب حق یقینی طور پر ملنے چاہئیں ۔ قدیم ہندوستانی سماج میں خواتین کو ملنے والے اعزاز کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویدک تہذیب کے دور میں خواتین کو ہمیشہ اعلیٰ اعزاز اور آزادی دی جاتی تھی ساتھ ہی ان کی حفاظت سماج کا مقدس فریضہ تھا۔
'Our heads hang in shame', says PM Narendra Modi over crimes against women
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں