29/مارچ پڈوچیری پی ٹی آئی
سی پی آئی نے ایس سدھاکر ریڈی کو دوبارہ پارٹی کا جنرل سکریٹری منتخب کیا۔ گروداس گپتا ڈپٹی جنرل سکریٹری منتخب ہوئے ۔ پارٹی کے قومی کونسل کے سکریٹری شمیم فیضی نے اخباری نمائندوں کو یہاں 5روزہ 22ویں قومی کانگریس کے آخری دن یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی سنٹرل نیشنل سکریٹریٹ کے لئے ڈی راجا، شمیم فیضی امرجیت کور، اتل کمار انجان ، رامندرکمار، پی رویندرن اور ڈاکٹر کے نارائنا کو منتخب کیا گیا۔ فیضی نے کہا کہ9رکنی سنٹرل کمیشن ، 31رکنی قومی عاملہ اور125رکنی قومی کونسل کا بھی انتخاب عمل میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی کونسل کے زائد از20فیصد ارکان اور قومی عاملہ میں نء چہرے ہیں۔ ریڈی نے کہا کہ پارٹی اجلاس کے موقع پر مباحث کے دوران طے کیا گیا کہ پچھڑے طبقات کے چیمپئن ہونے کے پارٹی کے آزادانہ امیج کو برقرار رکھاجائے گا ۔ انہوں نے بائیں بازو کے یونٹ کی جانب سے سیکولر زم بول چال کے دستوری حق، جمہوریت اور ثقافتی تجاویز پیش کیے۔ سدھاکر ریڈی نے الزام لگایا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت عوام مخالف پالیسیوں کو اختیار کررہی ہے جس کی مخالفت زوروشور سے کی جانی چاہئے ۔ پارٹی حصول اراضی، ترمیم بل کی مخالفت کے لئے14مئی کو پورے سال کو تنظیم سال قرار دیاجائے گا۔ گروداس گپتا نے کہا کہ ملک سنگین ،معاشی و سیاسی بحران سے گزر رہا ہے ۔ مرکز میں کارپوریٹ طاقت ہے ۔ عوام اور جمہوری طاقتوں پر حملے کیے جارہے ہیں ۔Sudhakar Reddy is CPI general secretary at its 22nd national congress
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں