29/مارچ حیدرآباد یو این آئی
تلنگانہ اسٹیٹ کیاپس اینڈ بس آپریٹرس اسوسی ایشن( ٹی ایس سی بی او اے) نے ایک جائزہ میں بتایا کہ حیدرآباد کے ڈرائیورس انتہائی پابند ڈسپلن ہیں۔ زائد از ایک ہزار ڈرائیورس نے کسی ٹریفک قاعدہ کی خلاف ورزی نہیں کی۔ گزشتہ ماہ ٹی ایس سی بی او اے نے ڈرائیورس کے لئے ٹریننگ پراگرامس کا آغاز کیا تھا اس کا مقصد ڈرائیورس میں ڈسپلن پابندی اور قانون کے احترام کے لئے جوش و جذبہ پیدا کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس تربیتی پروگرام کا نتیجہ یہ ہے کہ زائد ایک ہزار ڈرائیورس نے ٹرینگن پروگرام میں شرکت کے بعد کسی ٹریفک قائدہ کی خلا ف ورزی نہیں کی۔ ہمیں پارکنگ اور رانگ سائڈ جیسی ایک بھی شکایت وصول نہیں ہوئی ۔ ٹی ایس سی بی او اے کے صدر سید نظام الدین نے بتایا کہ ٹریننگ سے ڈرائیورس اتنا متاثر ہوئے ہیں کہ وہ ایک ذمہ دارشہری کے طور پر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلا ٹریننگ پروگرام گچی باؤلی میں7فروری کو سی ٹی ایس پر منعقد کیا گیا ۔ دوسرا پروگرام20مارچ کو ہائی ٹیک سٹی میں جی ای لیابس میں منعقد کیا گیا ۔ زائد از 1500ڈرائیورس نے جو آئی ٹی ارو دیگر کمپنیوں کے لئے مختلف کیا ب آپریٹرس کے لئے کام کرتے ہیں تربیتی پروگرام میں شرکت کی ۔ ابتداء میں ہم نے پروگرام میں ڈرائیورس کو اپنی ذمہ داری کے بارے میں احساس دلانے اور حیدرآباد کو محفوظ شہر بنانے توجہ دی ۔ ٹریننگ پروگرام کے بعد ہمیں بہتر حوصلہ افزائی ملی ہے ۔ بعد ازاں ہم نے پابندی، غذا اور ڈریس پر بھی توجہ دی۔ نظام الدین نے کہا کہ قبل ازیں ہمیں سسٹم کے ایک حصہ کے طور پر کبھی تربیت نہیں دی گئی تھی تاہم سائبر آباد کمشنر سی وی انند نے ہمارے تربیتی پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے ہمیں بے حد متاثر کیا ۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں حیدرآباد کے برانڈ سفیر کے طور پر کام کرنا چاہئے ۔ انہوں نے سماج کے تئیں ہماری اہمیت کو محسوس کروایا ۔ پروگرام میں شرکت کرنے والے ایک ڈرائیور محمد عتیق، مجید اور سرینواس نے سائبر آباد پولیس سے اظہار تشکر کیا ۔ انہوں نے ٹی ایس سی بی او اے کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے محفوظ ڈرائیورنگ کے بارے میں تربیت دی ۔ سرینواس نے کہا کہ جب کبھی ملک میں بڑا حادثہ پیش آتا ہے تو ہم پر شبہ کیاجاتا ہے ۔ عوام کی نظروں میں ڈرائیورس کا امیج منفی ہوتا ہے اور ہم پر کوئی اعتماد نہیں کیا جاتا۔ تاہم سائبرآباد کمشنر سی وی آنند اور دیگر ماہرین کی تربیتی پروگرام کے دوران تقریر نے ہمارے ذہن کو بدل کر رکھ دیا ۔ سید نظام الدین کے بموجب ٹریننگ پروگرام کے بعد کئی ڈرائیورس نے اسپوکن انگلش کے لئے اپنی خواہش ظاہر کی تاکہ وہ مسافرین سے بہتر انداز میں گفتگو کرسکیں۔ تربیتی پروگرام سے ڈرائیورس کے رویہ میں تبدیلی پیدا ہوئی ہے ۔ ٹی ایس سی بی او کے صدر نے کہا کہ مرحلہ وار انداز میں آئی ٹی کمپنیوں کے ڈرائیورس کے لئے تربیتی پروگرام جاری رہیں گے ۔Hyderabad Cab drivers following norms after TSCBOA training
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں