تلگودیشم پارٹی کا 34 واں یوم تاسیس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-30

تلگودیشم پارٹی کا 34 واں یوم تاسیس

تلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) نے آج پارٹی کا34واں یوم تاسیس منایا۔ پارٹی چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے کارکنوں سے کہا کہ وہ پسماندہ اور پچھڑے ہوئے طبقات کو اوپر اٹھانے ایک مرتبہ پھر خود کو وقف کردیں ۔ این ٹی آر بھون پارٹی ہیڈ کوارٹر س پر پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کے بعد پارٹی ورکرس سے خطاب کرتے ہوئے نائیڈو نے کہا کہ تلگو دیشم کا قیام33سال قبل تاریخی ضرورت بن گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ سابق چیف منسٹر این ٹی راما راؤ نے پارٹی قائم کی تھی، ان کے بنیادی اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا ۔ انسداد غربت پر توجہ دینے کے علاوہ پارٹی ریاست کو غربت سے پاک بنانے بے تکان جدو جہد کرے گی۔ تمام تلگو عوام ملک اعلیٰ ترین اعزاز بھارت رتنا این ٹی آڑ کو دیے جانے کے خواہاں ہیں۔ چیف منسٹر نے کہا کہ وہ آخر تک اس معاملہ کے لئے پیروی کرتے رہیں گے ۔ بعد ازاں نائیڈو نے پارٹی کے بانی و صدر سابق چیف منسٹر این ٹی راما راؤ کو این ٹی آر گھاٹ پہنچ کر خراج عقیدت پیش کیا۔ چندرا بابو نائیڈو کے فرزند لوکیش جو تلگو دیشم پارٹی ورکرس فنڈ کے کنوینر بھی ہیں وزراء سینئر قائدین بشمول این نرسمہلو اور پارٹی ورکرس کی کثیر تعداد نے پروگرام میں شرکت کی ۔ آندھرا پردیش اورتلنگانہ کے مختلف مقامات پر بھی پارٹی یوم تاسیس تقاریب منعقد ہوئے ۔ این ٹی آر نے تلگو دیشم پارٹی کے قیام کااعلان29مارچ1982کو14:30بجے نیو ایم ایل اے کوارٹرس پر کہا تھا ۔ اس موقع پر پارٹی نے مخلص پارٹی کارکنوں کو اعزاز عطا کیا گیا۔ یوم تارسیس تقاریب میں شرکت کے بعد چندرا بابو نائیڈو راجمندری روانہہوئے جہاں انہوں نے پٹی سیما لفٹ اریگیشن پراجکٹ کے لئے سنگ بنیاد رکھا۔ پراجکٹ کے لئے سنگ بنیاد رکھنے کے بعد وہ ضلع گنٹور روانہ ہوگں گے جہاں نیا دارالحکومت قائم ہونے والا ہے ۔ وہ یہاں پارٹی یوم تاسیس تقریب میں شرکت کریں گے ۔ چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈونے آج جذباتی انداز میں کہا کہ اگرچہ ریاست کی تقسیم عمل میں آئی ہے مگر تمام تلگو عوام تہذیبی اور ثقافتی اعتبار سے ایک ہیں۔ تلگو دیشم پارٹی کے یوم تاسیس تقاریب کے موقع پر پارٹی آفس جوبلی ہلز میں انہوں نے یہ بات بتائی ۔ چندرا بابو نائیڈو نے پارٹی پرچم لہرایا اور یاد دلایا کہ آنجہانی اداکار این ٹی راما راؤ نے پارٹی قائم کی تھی اس کا مقصد تلگو شناخت کو برقرار رکھنا اور اس کا احترام تھا ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ وہ سابق چیف منسٹر این ٹی راما راؤ کو ملک کے اعلیٰ ترین سویلین اعزاز بھارت رتنا کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔ اس موقع پر کئی اہم پارٹی قائدین نے دونوں ریاستوں سے تقریب میں شرکت کی ۔

TDP 34th Anniversary Celebrations in AP and Telangana

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں