صدام حسین کے مقبرہ کی مسماری کے لئے شیعہ والینٹیرس ذمہ دار - شیخ البیاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-18

صدام حسین کے مقبرہ کی مسماری کے لئے شیعہ والینٹیرس ذمہ دار - شیخ البیاری

بغداد
آئی اے این ایس
عراقی دارالحکومت کے قریب فوجی حکمت عملی کے حوالہ سے اہم ٹاؤن تکریت کو داعش جنگجوؤں کے قبضہ سے آزاد کرانے کے لئے جاری فوجی کارروائیوں میں سابق صدر صدام حسین کا مقبرہ مسمار ہوگیا ۔ سیکوریٹی عہدیداروں نے وضاحت کی کہ تکریت کے جنوبی علاقہ العوجہ میں افواج اور داعش کے ساتھ لڑائی میں سابق مصلوب صدر کا مقبرہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ؛ گزشتہ سال جون میں ان کے خاندان نے مقبرہ سے باقیات برآمد کرلی تھیں جس کے ایک ماہ بعد دہشت گردوں کا شہر پر قبضہ ہوا۔ میڈیا میں پیش کردہ تصویروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ مقبرہ کے صرف بعض ستون ہی صحیح سلامت ہیں جس سے یہ اندازہ لگانا دشوار نہیں کہ بم باری اور دھماکہ خیزی کے نتیجہ میں مقبرہ تباہ ہوا ۔ سنی قبائلی شیخ محمد البیاری نے اس واقعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تخریبی کارروائی صدام کی علامت کی بے حرمتی اور ان کے مداحوں کی توہین ہے ۔ شیعہ اور سنی دونوں ہی فرقوں کے ارکان صدام کے مداحوں میں ہیں۔ البیاری نے اس گھناؤنی حرکت کے لئے حکومت نواز شریعہ والینٹیرس کو مورد الزام ٹھہرایا۔ انہوں نے یہ احساس بھی ظاہر کیا کہ حکومت نواز شیعہ والینٹرس شہر میں سنیوں کے گھر اجاڑ رہے ہیں اور انہیں تہہ تیغ بھی کیاجارہا ہے ۔ جہادیوں کے زیر قبضہ علاقوں پر سرکاری کنٹرول کے بعد یہ رویہ عام ہے ۔

Iraq conflict: Saddam's tomb destroyed in Tikrit fighting

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں