پاکستان میں 12 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-18

پاکستان میں 12 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی

کراچی
یو این آئی
پاکستان کے 7مختلف شہروں کراچی ، ملتان، فیصل آباد ، جھنگ ، گجرانوالہ ، راولپنڈی اور میانوالی کی جیلوں میں پھانسی کے منتظر12مجرموں کو پھانسی دے دی گئی جب کہ لواحقین اور مجرم کے عزیزوں کے درمیان ہونے والے صلح نامہ کے باعث ملتان کے ایک مجرم کی پھانسی کی سزا ملتوی کردی گئی ۔ یہ پھانسی پر عملدارآمد سے پابندی ہٹنے کے بعد اب تک ایک ہی دن میں دی جانے والی سب سے زیادہ پھانسیاں ہیں ۔ سب سے زیادہ پھانسیاں ضلع جھنگ میں ہوئیں جہاں ڈسٹرکٹ جیل میں سزائے موت کے تین قیدیوں کو تخت دار پر لٹکا یا گیا ۔ پھانسی پانے والوں میں مبشر عباس ، محمد شریف اور ریاض نامی مجرم شامل تھے جنہیں قتل کے مختلف مقدمات میں یہ سزا سنائی گئی تھی، اس کے علاوہ میانوالی اور روالپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بھی دو دو قیدیوں کو پھانسی دی گئی ۔ میانوالی میں سزائے موت پانے والے دونوں قیدی رب نواز اور ظفر اقبال بھی قتل کے مجرم تھے جب کہ روالپندی میں بھی قتل کے مقدمات میں ہی ملک ندیم اور محمد جاوید کی سزائے موت پر عمل درآمد ہوا ۔ فیصل آباد کی سنٹرل جیل میں پھانسی گھاٹ کی تعمیر کے بعد وہاں بھی پھانسیوں کا سلسلہ جاری ہے اور پیر کی شب بھی وہاں سزائے موت کے قیدی محمد نوا ز کو پھانسی دی گئی جس نے1992میں ایک شخص کو قتل کیا تھا۔ فیصل آباد کے علاوہ سنٹرل جیل گوجرانوالہ مٰں شادی کے تنازعہ پر اپنے چچا کو1996میں قتل کرنے والے اقبال نامی شخص کو پھانسی دی گئی جب کہ ملتان میں ڈکیتی کے دوران ایک شخص کو قتل کرنے پر وقار نامی شخص کو پھانسی دی گئی ۔ سندھ میں دی جانے والی دونوں پھانسیاں کراچی کی سینٹرل جیل میں دی گئیں اور یہ دونوں مجرم محمد فیصل اور محمد افضل بھی قتل کے مقدمے میں سز ا یافتہ تھے اور انہیں1999میں سزائے موت سنائی گئی تھی ۔

Pakistan hangs 12 convicts in resumed execution programme

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں