مسلم پرسنل لاء بورڈ کا 20 مارچ سے جئےپور میں سہ روزہ اجلاس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-18

مسلم پرسنل لاء بورڈ کا 20 مارچ سے جئےپور میں سہ روزہ اجلاس

لکھنؤ
پی ٹی آئی
آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کا سہ روزہ اجلاس جمعہ20مارچ سے جئے پور میں شروع ہوگا ۔ بعض ہندو تنظیموں کا’’گھر واپسی‘‘ پروگرام، اس اجلاس میں بطور خاص زیر بحث آنے کا امکان ہے ۔ جنرل سکریٹری بورڈ مولانا نظام الدین نے کہ اکہ مسئلہ پر جماعتوں اور بورڈ نے پہلے ہی وضاحت کردی ہے ۔ اگرچہ اس معاملہ کو اجلاس کے عام ایجنڈہ میں شامل نہیں کیا گیا ہے تاہم اس معاملہ کو اٹھایاجائے گا ۔ مولانا نے پوچھا کہ گھر واپسی پروگرام کے معنی کیا ہیں ، توجہ اس امر پر دی جانی چاہئے کہ آیا ملک ترقی کرے گا یا تباہ ہوگا ؟ اجلاس کی میٹنگ کا ایجنڈہ عام نوعیت کا ہوتا ہے ، ایسے متنازعہ مسائل اس میں شامل نہیں کئے جاتے لیکن اگر بعض سوالات ابھرآئیں تو بورڈ ان کا جواب دیتا ہے ۔ ہمارا ایک سیکولر ملک جہاں عرصہ دراز سے تمام فرقے موجود ہیں ۔ مسلمانوں کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے ۔ ایک سوال پر مولانا نظام الدین نے بیف پر حکومت مہاراشٹرا کے امتناع کو ’’سیاست‘‘قرار دے کر مسترد کردیا اور دعویٰ کیا کہ وہ خواہ مہاراشٹر ہو یا کولکتہ نہ صرف مسلمان بلکہ دیگر افراد بھی بیف کھاتے ہیں ۔ اس مسئلہ کا تعلق صرف مسلمانوں سے نہیں ہے بلکہ امتناع سے تو کئی افراد اور کمپنیوں کا کاروبار متاثر ہوگا ۔ اجلاس کے ایجنڈہ میں شامل اہم مسائل میں نکاح اور طلاق اور مختلف ہائی کورٹس و نیز سپریم کورٹ میں زیر دوراں مقدمات سے متعلق مسائل شامل ہیں ۔ کئی مسلم نوجوان جیلوں میں محروس ہیں اور مقدمہ کی کارروائی شروع ہی نہیں ہوئی ہے۔ یہ انصاف نہیں ہے ۔ اگر وہ نوجوان خاطی ہیں تو انہیں سزادی جائے یا پھر انہیں رہا کردیاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ طلا ق پر کئی شرائط عائد کی گئی ہیں ۔ قانون شریعت کے مطابق یہ اقدام درست نہیں ہے ۔ بیشتر مقدمات میں خواتی، گھریلو تشدد یا دیگر مسائل پر یا باہمی رضا مندی سے طلاق کی طالب ہوتی ہیں۔‘‘

Beef ban, ghar wapsi on AIMPLB Jaipur meet agenda

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں