تلنگانہ اور آندھرا میں تال میل کے لئے نوڈل آفیسر کا تقرر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-20

تلنگانہ اور آندھرا میں تال میل کے لئے نوڈل آفیسر کا تقرر

نئی دہلی
پی ٹی آئی
مرکز نے آندھرا پردیش تنظیم جدید ایکٹ کو سرعت کے ساتھ روبہ عمل لانے کے لئے آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے ساتھ تال میل اور متعلقہ وزارتوں سے بات چیت کرنے وزارت داخلہ کے سینئر عہدیدار کے تقرر کا فیصلہ کیا ہے ۔ آندھرا پردیش کے بی جے پی قائدین کے وفد کی مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کے ساتھ آج ملاقات کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ۔ وفد نے مرکزی وزیر پارلیمانی امور ایم وینکیا نائیڈو سے بھی اس مسئلہ پر بات کی۔ وفد کی جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ مرکزی وزیر راج ناتھ سنگھ نے آندھرا پردیش تنظیم جدید ایکٹ کو تیزی سے روبہ عمل لانے آندھرا پردیش اور تلنگانہ ریاستوں کے ساتھ تال میل کے لئے ایڈیشنل سکریٹری اے کے سنگھ کا تقرر کرنے سے اتفاق کیا ۔ نائیڈو نے تجویز پیش کی کہ نوڈول آفیسر کی حیثیت سے وزارت داخلہ کے سینئر عہدیدار کے تقرر سے تلنگانہ اور آندھرا پردیش ریاستوں کے ساتھ ان کے درمیان مختلف مسائل کی یکسوئی اور دونوں ریاستوں میں مختلف پراجکٹس کی تکمیل کے لئے مرکزی حکومت کی متعلقہ وزارتوں کے درمیان سے تال میل ہوگا ۔ ایڈیشنل سکریٹری کی قیادت میں عہدیداروں کی ایک ٹیم20مارچ کو حیدرآباد کا دورہ کرتے ہوئے زیر تصفیہ مسائل کی یکسوئی کے لئے منقسمہ ریاستوں کے چیف سکریٹریز سے بات چیت کرے گی ۔ علاوہ ازیں میں مرکزی وزیر نے نائیڈو کی اس تجویز سے بھی اتفاق کیا کہ بعض صورتوں میں زیر تصفیہ مسائل اے پی تنظیم جدید قانون کے دشوار کن احکام کی برخواستگی کے ذریعہ حل کئے جاسکتے ہیں اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ اس سلسلہ میں تیزی پید اکریں ۔ وزیر داخلہ نے دفتر وزیر پارلیمانی امور میں بی جے پی وفد سے تبادلہ خیال کیا۔ بعد ازاں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وینکیا نائیڈو نے کہا کہ نوڈل آفیسر اور ان کی ٹیم کل آندھرا پردیش روانہ ہوگی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوڈل آفیسر کا تقرر آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے درمیان اے پی تنظیم جدید ایکٹ کے بموجب مسائل کی یکسوئی کی سمت پہلا قدم ہے ۔

Nodal officer appointed to liaise between Andhra Pradesh, Telangana

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں