نتن یاہو کی جیت کا ایران مذاکرات پر اثر نہیں پڑے گا - امریکہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-20

نتن یاہو کی جیت کا ایران مذاکرات پر اثر نہیں پڑے گا - امریکہ

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو کے دوبارہ انتخاب کا ایران کے ساتھ جاری نیو کلیر مذاکرات پرکوئی اثر نہیں پڑے گا ۔ خاتون ترجمان جین ساکی نے کہا کہ ایرانکے ساتھ کسی ممکنہ سمجھوتہ کے بارے میں نتن یاہو کے خیالات سے امریکہ کافی عرصہ سے باخبر ہے ۔ انہوں نے ایک بارپھر کہا کہ ایران کے ساتھ ملاقاتیں مشکل لیکن تعمیریرہی ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ معاملے کو واضح اور صاف بنانے کے لئے تکنیکی مذاکرات پیش ورانہ اور سود مند رہے ہیں ۔ اسرائیلی انتخابات سے2ہفتے قبل نتن یاہو نے اوباما انتظامیہ کو اس وقت برہم کیا جب انہوں نے امریکی کانگریس سے خطاب کے دوران ایران کے ساتھ ابھی نامکمل بات چیت کو غلط سمجھوتہ قرار دیا تھا۔ نیو کلیر تنازعہ پر بات چیت کا موجودہ دورسوئٹزر لینڈ کے شہر ، لوزیان میں جاری ہے جہاں کل ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بتایا کہ جمعہ کو مذاکرات میں شامل دیگر وزرائے خارجہ کے ساتھ ہونے والی ملاقات کاامکان کم ہے ۔ظریف نے ایرانی ٹیلی ویژن کو بتایا کہ معاملہ کا تصفیہ کرنے کا سیاسی عزم موجود ہے لیکن ابھی یہ پرکھنا باقی ہے کہ آیا یہ عزم واقعی موجود ہے ۔ وزرائے خارجہ تب ہی ان مذاکرات میں شریک ہوں گے ۔ جب یہ خیال کیا جائے کہ سمجھوتہ قریب ہے ۔ اسی دوران امریکی صدر بارک اوباما انتظامیہ کے طرف سے ایسے اشارے ملے ہیں کہ اسرائیل کے حالیہ الیکشن میں وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی کی کامیابی پر نتن یاہو حکومت کی پالیسیوں پر واشنگٹن حکومت سخت موقف اختیار کرسکتی ہے ۔ امریکا کا کہنا ہے کہ نتن یاہو کی طرف سے دو ریاستی حل کی مخالفت کے نتائج برآمد ہوسکتے ہیں ۔یہ امر اہم ہے کہ نتن یاہونے انتخابات سے قبل ہی کہہ دیا تھا کہ انکے دور اقتدار میں آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ممکن نہیں ہے ۔

Netanyahu win has no impact on Iran nuclear talks: US

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں