19/مارچ واشنگٹن پی ٹی آئی
بھوٹان کے وزیرا عظم شیرنگ توگبے نے ہند۔ بھوٹان تعلقات کو مثالی تعلقات قرار دیتے ہوئے کہا کہ اعتماد سازی، تال میل اور بھروسہ سے دونوں ممالک کو قریبی تعلقات مستحکم کرنے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی طور پر ہمارے تعلقات رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں جب کہ ہمارے تعلقات کا اصل محور ہیڈروپاور ہے، ہم اپنے برقی اسٹیشنوں کو تیار کرنے کے مل کر کام کرتے ہیں اور مشترکہ طور پر سرمایہ کاری انجام دیتے ہیں۔ توگبے نے امریکہ کے مقبول عام ٹاک شو کو دئیے گئے اپنے اولین انٹر ویو میں ان خیالات کا اظہار کیا ۔ یہ ٹاک شو ، پبلک براڈ کاسٹنگ سرویس کے تحت ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ہمارا قریبی پڑوسی ہے اور ہم ایک دوسرے سے نہایت قریب ہیں ، ہم دونوں کی دوستی کے معیار ہمارے لیڈرس ہیں۔ واضح رہے کہ بھوٹان وہ پہلا ملک ہے جس کا وزیر اعظم مودی نے اپنے عہدہ کا حلف لینے کے اندرون3ہفتے دورہ کیا ۔ توگبے نے کہا کہ اگرچہ بھوٹان کے چین سے بھی اچھے تعلقات ہیں تاہم یہ تعلقات ہندوستان کی طرح گہرے نہیں ہیں ۔ چین کے ساتھ ہماری سرحد کا فاصلہ420کلو میٹر پر محیط ہے جسے ہنوز قطعیت نہیں دی گئی ہے، ہم سرحد کے تعین کے لئے چین سے ہنوز بات چیت کررہے ہیں ۔ توگبے نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان کے ملک کا سب سے اہم مسئلہ نوجوانوں کی بے روزگاری ہے جیسا کہ ملک میں9.6فیصد نوجوان بے روزگار ہیں لہذا ہمیں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔Bhutan-India ties role model political relationship, Bhutanese Prime Minister Tshering Tobgay said
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں