ٹیکہ اندازی - بیداری شعور کے لیے میڈیا مہم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-24

ٹیکہ اندازی - بیداری شعور کے لیے میڈیا مہم

نئی دہلی
یو این آئی
عالمی پیمانہ پر بچوں میں قوت مدافعت کے لئے ٹیکہ اندازی مہم’’یونیورسل امیونائزیشن پروگرام‘‘ کو ایک سرکاری تقریب مین آغاز کیا گیا ۔ اس کے تحت پوسٹرس، بیانرس، ریڈیو اور ٹیلی ویژن اشتہارات کے ذریعہ مہم چلاتے ہوئے35فیصد ایسے بچے جنہیں اس وقت مدافعت کی اس مہم سے جزوی یا مکمل طور پر نابلد تھے ان تک پہنچایاجاسکے ۔ اس مہم کی تشہیر کے لئے جاوید اختر کے گیت گلو کار سونو نگم نے اپنی آواز دی ہے ۔ مرکزی وزیر صحت و بہبودی خاندان جگت پرکاش نڈا نے اس میڈیا مہم’’مشن اندرادھنش‘‘ کا آغاز کیا ۔ اس موقع پر عالمی ادارہ صھت کے نمائندہ برائے ہند ڈاکٹر نتا منباڈے، یونیسیف کے نمائندہ برائے ہند لوئیس جارج ارسینالٹ، روٹری انڈیا نیشنل پولیو پلس کمیٹی کے صدر نشین دیپل کپور بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنا ستائشی پیام روانہ کیا جسے اس موقع پر پڑھ کر سنایا گیا ۔ پرعزم، اندرادھنش مہم کو25مارچ2014میں شروع کیا گیا تھا ۔ اس مہم کا مقصد ایسے تمام بچوں کا احاطہ کرنا تھا جنہیں جزوی طور پر ٹیکہ دیا گیا تھا یا مکمل طور پر ٹیکہ دیا ہی نہیں کیا گیا تھا ۔ ہندوستان کی کل آبادی میں موجود89لاکھ بچوں میں سے تقریبا35فیصد بچوں کو جزوی طورپر ٹیکہ دیا گیا ہے یا ٹیکہ دیا ہی نہیں گیا ہے۔ یہ تعداد دنیا میں ٹیکہ نادہندگان میں سب سے زیادہ ہے ۔ ٹیکہ نہ دیئے گئے یا جزوی طور پر ٹیکہ لینے والے بچوں میں بچپن سے بیماریاں پھیلنے یا اپاہج ہونے کا خطرہ ہوتا ہے اور ٹیکہ لینے والے کے مقابل ٹیکہ لینے والے بچوں میں موت کی شرح اموات3تا6گنا زیادہ ہوتی ہے۔ مشن اندرادھنش قومی سطح پر شروع کیا گیا ہے ۔ اس مہم کے دوران خصوصی طور پر ملک کے ایسے201اضلاع کا احاطہ کیا جائے گا جہاں پچاس فیصد سے زیادہ ٹیکہ نہ لینے والے یا جزوی ٹیکہ لینے والے بچے موجود ہیں ۔ اس مہم کے دوران ایسی سات بیماریوں سے بچاؤ کا موقع فراہم کیاجائے گا جو زندگی کے لئے خطرہ تصور کی جاتی ہیں۔ ان میں ڈفتھیریا ، کالی کھانسی، ٹیٹانس، پولیو، تپ دق، گوبری اور ہیپاٹائٹس جیسے بیماریاں شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ منتخب اضلاع میں جاپانی بخار، اور زمرہ دو کی ہیومیو فلیسس انفلوئنزا جیسی بیماریوں سے بچاؤ کے ٹیکہ بھی دئیے جائیں گے ۔ وزیر صحت نے کہا کہ شعور کی کمی جزوی ٹیکہ اندازی اور عدم ٹیکہ اندازی کی وجوہات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صھت مند بچے ہی صحت منت ملک بناسکتے ہیں ۔ اس حقیقت کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہمیں اس سلسلہ میں شعوری منصوبہ تیار کرنا اور ہمیں اس پروگرام کو جاری کرنا ہوگا ۔ وزیر صحت نے کہا کہ پروگرام کی تشکیل کے مرحلہ میں وزارت صحت کے عہدیدار نے اس سلسلہ میں کافی غوروخوض کے بعد اسے مسئلہ کے حل کی کوشش کی ہے۔ وزارت صحٹ کے ایڈیشنل سکریٹری مشرا نے کہا کہ اس پروگرام کو201ایسے شدید نظر انداز کردہ اضلاع میں82اضلاع کا تعلق اتر پردیش، بہار، مدھیہ پردیش اور راجستھان سے ہے جو ٹیکہ اندازی سے عدم استفادہ کنندہ بچوں کی پچاس فیصد تعداد کا احاطہ کرتے ہیں ۔

Launch of media campaign of Mission Indradhanush

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں