مسلم نوجوانوں کو خلاف قانون سرگرمیوں میں ملوث نہ ہونے کی ہدایت - پرسنل لا بورڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-24

مسلم نوجوانوں کو خلاف قانون سرگرمیوں میں ملوث نہ ہونے کی ہدایت - پرسنل لا بورڈ

جئے پور
پی ٹی آئی
آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے دائیں بازو کی قوتوں کا رد کرنے ایک مہم کا اعلان کرنے کے بعد مسلم نوجوانوں سے خواہش کی ہے کہ وہ کسی بھی خلاف قانون سر گرمی سے دور رہیں تاکہ ہندو قوتوں کو انہیں(مسلم نوجوانوں کو) نشانہ بنانے اور بدنام کرنے کا موقع نہ ملے ۔ بورڈ کی عاملہ اور جنرل باڈی میٹنگ کے اختتام پر یہاں کربلا گراؤنڈ پر منعقدہ ایک زبردست جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مسلمانوں سے خواہش کی کہ وہ اپنے مذہبی عقیدہ پر متحد اور مضبوطی سے قائم رہیں اور ایسے کسی دباؤ کے آگے نہ جھکیں جس کے ذریعہ مسلم پرسنل لاء کی خلاف ورزی کی کوش کی گئی ہو ۔ بورڈ کے قومی اجلاس کے کنوینر مولانا فضل الرحیم مجددی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ بورڈ چاہتا ہے کہ مسلم نوجوان کسی بھی ایسی سر گرمی میں ملوث نہ ہوں جو خلاف قانون ہو ۔ ہمارے نوجوانوں کو کسی تشدد پر مشتعل نہیں ہونا چاہئے تاکہ ہندو توا قوتوں کو انہیں نشانہ بنانے اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کا موقع نہ ملے ۔ مولانا مجددی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم پرسنل لاء بورڈ نے اپنے قومی اجلاس میں ایک اعلامیہ منظور کیا ہے جس کے ذریعہ مسلمانوں کو یہ انتباہ دینا مقصود ہے کہ مسلمان آر ایس ایس جیسی ہندو توا قوتوں کی ان کوششوں کے خلاف چوکس رہیں جو مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے لئے اور انہیں مخالف اسلام اعمال کو مجبوراً اخذ کرنے کے لئے ہں ۔ جلسہ عام سے خطاب کرنے والے مقررین نے متفقہ طور پر حکومتوں سے خواہش کی ہے کہ وہ ایسے اقدامات واپس لے لیں جو اسلام کے منافی ہیں۔ ایسے اقدامات میں اسکول نصاب میں بھگوت گیتا کے ابواب اور سرکاری اسکولوں میں سوریا نمسکار شامل ہیں ۔ ایک اور مقرر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم سوریا نمسکار کے ذریعہ سوچ کی پرستش نہیں کرسکتے ۔ سرسوتی وندنا نہیں کرسکتے اور بھگوت گیتا کے ابواب نہیں پڑھ سکتے اور وندے ماترم بھی نہیں پڑھ سکتے ۔ یہ تمام باتیں بنیادی طور پر اسلام کے خلاف ہیں ۔ ہم اور ہمارے فرزندان ان پر عمل کے پابند نہیں ہوسکتے ۔ ہم پر ایسی باتوں کو مسلط کرنے کی حکومت کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیاجائے گا اور ہم ایسی کسی کوشش کی سخت مخالفت کریں گے ۔ مولانا مجددی نے کہا کہ مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ ایسے اسکول سے اپنے بچوں کے داخلوں کو واپس لے لیں جہاں مذکورہ قسم کے اعمال کو اختیار کیاجاتا ہے اور مسلمان ایسے احکام کے خلاف عدالت سے رجوع ہوں ۔ انہوں نے شرکاء سے خواہش کی کہ کسی بھی قیمت پر اور کسی بھی حالات میں پرسنل لاء اور اسلام کے اصولوں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہ کیاجائے ۔ بورڈ کے قومی صدر مولانا سید رابع حسنی ندوی اور بورڈ کے دیگر رہنما بھی جلسہ عا م میں موجود تھے ۔

Keep away from violence, don't let Hindutva forces target us: AIMPLB to youths

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں