پی ٹی آئی
حکومت کی زیر سرپرستی انشورنس کی بڑی کمپنی لائف انشورنس کارپوریشن(ایل آئی سی) نے آج عہد کیا کہ وہ دنیا کے سب سے بڑی ریلوے نیٹ ورک ہندوستانی ریلوے کی کئی ایک تجارتی پراجکٹ کی تکمیل کرے گی۔ مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے کہا کہ ایل سی آئی5سال کے دوران یہ سرمایہ کاری کرے گی۔ ایل آئی سے نے ریلوے کی انڈین ریلوے کی مدد کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے ۔ یہ ایک تجارتی فیصلہ ہے ، اس میں ایل آئی سی 5سالہ کے عرصہ میں1.5لاکھ کروڑ روپے کا سرمایہ مشغول کرے گی ۔ اس سلسلہ میں آج وزارت ریلوے اور ایل آئی سی میں یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے گئے ۔ اس تقری کووزیر ریلوے سریش پربھو نے ملک کے دو بڑے اداروں کی شادی قرار دیا اور دونوں کی کامیابی مساویانہ ہوگی ۔ یادداشت مفاہمت پر دستخط کے بعد ریلوے کے چیر مین ایس کے رائے نے کہا کہ یہ سرمایہ کاری بانڈز کی شکل میں دی جائے گی۔ جو ریلوے کے مختلف پروگراموں میں جیسے ’’انڈین ریلوے فینانس کارپوریشن‘‘(آئی آر ایف سی) میں کی جائے گی جو مالی خسارہ سے دو چار ہے ۔ایل ائی سی 5سال تک ہر سال 30ہزار کروڑ روپے کے بانڈز ریلوے سے خریدے گی ۔ اس سوال پر کہ ایل آئی سی کو اس سرمای کاری پر کتنی شرح سو د فراہم کی جائے گی رائے نے کہا کہ یہ شرح ہنوز تکمیل کے مرحلہ پر ہے ۔ چونکہ یہ ایک تجارتی فیصلہ ہے ، یہ دونوں کے لئے کامیابی کا باعث ہوگا ۔ انہوں نے یادداشت مفاہمت کو ریلوے کے فنڈ میں اضافہ کی راہ میں بامعنی قدم قرار دیا ۔ وزیر ریلوے پربھو نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ عوام ہمیشہ یہ پوچھتی رہی ہے کہ پیسہ کہاں ہے ، اس پر وزیر موصوف نے کہا کہ’’رقم یہا ں ہے‘‘انہوں نے اس یادداشت مفاہمت کو ’’منی وتھ ہنی‘‘(رقم کے ساتھ شہد) قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ شرح ایل آئی سی کے لئے اور ہمارے لئے بہتر ہے ۔ ہم ان فنڈز سے مالی مشکلات سے دوچار ریلوے اپنے پراجکٹ پر تیزی سے عمل آوری کرنے کی قابل بن سکتی ہے ۔ وزیر فینانس جیٹلی نے بھی ریلوے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے اقدامات پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کی طویل تاریخ ہے لیکن ریلوے کی ترقی کو وسعت دینے کی ضرورت ہے ۔ ریلوے کو پیشہ وارانہ طریقہ سے چلایاجانا چاہئے ۔ ریل میں سفر، مسافرین کے لئے آرام دہ اور خوشی کا باعث ہو ، یہ مجبوری اور دباؤ کا معاملہ نہیں ہے ۔ اس لئے ریلوے کو بہتر خصوصیات کا بڑے پیمانے پر ترقی یافتہ بنایاجانا ہے ۔ جیٹلی نے ایل آئی سی کے بارے میں کہا کہ یہ ایک بڑا تجارتی ادارہ ہے، یہ ایک مثالی ادارہ ہے کہ کس طرح ایک سرکاری ادارہ ایک بڑے پیشہ ورانہ تجارتی ادارہ میں ترقی کرتے ہوئے ملک کی خدمت کرسکتا ہے ۔ ایل آئی سی ایک اعلیٰ معاشی ادارہ ہے جس کے انتظامیہ کے زیر کنٹرول15لاکھ کروڑ کا اثاثہ ہے ۔ ایل آئی سی کی ایک بڑی کار گزاری مختلف اداروں کو طویل میعادی مالیہ کی فراہمی ہے ۔
LIC to invest Rs 1.5 lakh crore in Indian Railways over next 5 years
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں