امارات میں پہلی بار اونٹ کے دودھ سے تیار کردہ آئسکریم دستیاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-19

امارات میں پہلی بار اونٹ کے دودھ سے تیار کردہ آئسکریم دستیاب

Ice-Cream-from-Camel-Milk-Introduced-UAE
دبئی
پی ٹی آئی
متحدہ عرب امارات میں ایک ڈیری پروڈیوسر نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی کمپنی دنیا کی وہ پہلی کمپنی ہے جس نے اونٹ کے وددھ سے آئسکریم اور ملک پاؤڈر تیار کیا ہے تاکہ عام بازاروں میں اس کو برائے فروخت پیش کیاجائے ۔ العین ڈیری میں بنی یہ اشیاء اب سارے امارات کیملیٹ برانڈ کے تحت منتخبہ مراکز فروخت پر سرکاری طور پر دستیاب ہیں ۔ العین ڈیری کے چیف اکزیکٹیو آفیسر(سی ای او) عبداللہ سیف الدر مکی نے بتایا کہ یہ نہ صرف العین ڈیری میں بلکہ سارے متحدہ عرب امارات میں ایک یادگار کارنامہ ہے ۔ آئسکرین تیار کرنے اونٹ سے دودھ کی آمیزش پروٹینس کو جمانے کا عمل ایک بڑا چیلنج تھا ، جس پر اختراعی عمل کے ذریعہ قابو پایا گیا ۔ا ونٹ کے دودھ کی آئسکریم6ذائقوں بشمول کھجور ، زعفران ، الائچی، چاکلیت، اور شہتوت کی آمیزش سے تیار کردہ ذائقوں میں دستیاب ہے ۔ اونٹ کے دودھ کا پاؤڈر صد فیصد قدرتی و اصلی ہے ۔

Ice Cream from Camel Milk Introduced in UAE

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں