داعش نے قدیم نمرود شہر پر بلڈوزر چلا دئیے - اقوام متحدہ کا اظہار مذمت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-07

داعش نے قدیم نمرود شہر پر بلڈوزر چلا دئیے - اقوام متحدہ کا اظہار مذمت

بغداد
یو این آئی
داعش نے شمالی عراق میں واقع آشوری عہد کے قدیم نمرود شہر پر بلڈوزر چلا کر لوٹ لیا ۔ یہ اطلاع سرکاری اور مقامی قبائلی ذرائع نے دی ہے ۔ آشوری عہد کے نمرود شہر کو تباہ و برباد کرنے سے ایک ہفتہ قبل ہی اسلامک اسٹیٹ نے ایک ویڈیو جاری کیا تھا جس میں انہوں نے خود کو اس آشوری عہد کے قدیم شہر میں واقع مجسموں کو برباد کرتے ہوئے اور موصل شہر کے آثار کو تباہ کرتے ہوئے دکھایا تھا ۔ موصل پر داعش نے گزشتہ سال جون میں قبضہ کیا تھا ۔ موصل شہر کے اطراف واقع علاقہ سے تعلق رکھنے والے قبائلی ذرائع نے رائٹر کو بتایا کہ ’’داعش کے جنگجو نمرودآر کیا لوجیکل سٹی میں داخل ہوکر وہاں پر موجود قیمتی آثار کو لوٹ لئے اور ان آثار کو توڑ کر سطح کے برابر کردیا۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ وہاں پر چند مجسمے تھے اور دیواریں تھیں اور ایک قلعہ تھا جسے اسلامک اسٹیٹ کے جنگجوؤں نے تباہ کردیا۔‘‘ عراق کی وزارت سیاحت نے گزشتہ روز دیر شام کو جاری ایک بیان میں بتایا کہ اسلامک اسٹیٹ کے جنگجو قدیم آثار اور نشانات کو مٹا کر دنیا کو چیلنج کررہے ہیں۔ جنگجوؤں نے قدیم نمرود شہر پر حملہ کر کے اس پر بلڈور چلا دیا اور13ویں صدی قبل مسیح کے ان آثار کو تباہ و برباد کردیا ۔ اس دوران اقوام متحدہ نے قدیم شہر نمرود میں آئی ایس کی جانب سے کھنڈرات کے تبا ہ کرنے کے عمل کو ایک جنگی جرم قرار دے کر مذمت کی ہے۔ عراق کے ایک سرکاری عہدیدار نے کہا کہ تا حال ہمیں نہیں معلوم کے کس حد تک تباہی مچائی گئی ہے ۔ جہادی عراق کے قیمتی ثقافتی ورثہ کو تباہ و تاراج کرنے کے درپے ہیں ۔ مجھے حقیقت میں یہ صدمہ پہنچا ہے لیکن یہ ایک وقتی معاملہ ہے۔ عراقی صوبہ نینوا میں واقع یہ کھنڈرات قدیم میسو پوٹیمیا کی آرمینیائی تہذیبکی اہم ترین باقیات میں سے ہیں۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ نمرود کی تباہی کی اطلاعات نے عالمی سطح پر آثار قدیمہ کے تحفظ کے سلسلے میں خطرے کی گھنٹی بجادی ہے ۔

ISIS bulldozes ancient city of Nimrud in Iraq

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں