اسرائیل ہسٹریا اور خوف کا ماحول پیدا کرنے کوشاں - ایران - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-07

اسرائیل ہسٹریا اور خوف کا ماحول پیدا کرنے کوشاں - ایران

لندن
آئی اے این ایس
اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو اور ان کے حامی ہسٹریا کا ایک ماحول پید اکرنے کی کوشش کررہے ہیں اور خوف پھیلارہے ہیں ۔ ایرانی وزیر خارجہ نے یہ بات کہی ۔ جواد ظریف نے سی این این سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ’’اس کی صرف ایک ہی وضاحت ہے کہ آپ یہاں بعض لوگوں کو پاسکتے ہیں جو امن و استحکام کو ایک وجودی خطرہ سمجھتے ہیں۔ کیونکہ ایک سمجھوتہ کسی کے لئے بھی خطرناک نہیں ہوسکتا تاوقتیکہ آپ خود تصادم، کشیدگی ، بے اعتمادی اور بحران پیدا کرنا نہ چاہیں ۔ ‘‘منگل کو امریکی کانگریس میں ایک نہایت ہی متنازعہ تقریر میں نتن یاہو نے کہا کہ معاہدہ سے جس پر فی الحال سوئٹزر لینڈ میں بات چیت چل رہی ہے ایران کو روکنا ہوگاکیونکہ اس سے ایران کے لئے نیو کلیئر اسلحہ کے حصول کی راہ ہموار ہوگی ۔ ظریف نے کہا کہ نتن یاہو کی تقریر کا مذاکرات کی میز پر کوئی اثر نہیں پڑا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ مذاکرات اس لئے اس طرح کے ایک سمجھوتہ کے بالکل قریب پہونچ گئے تھے کیونکہ ہر کوئی تصادم کے راستے سے گریز چاہتا ہے ۔ ظریف نے کہا ہر ایک کے پاس سخت متبادلات ہیں، ہم نے مذاکرات میں مشغول ہونے کا متبادل چنا ہے ۔ حالانکہ ہمارا ایاقان ہے کہ یہ ساری مساعی غیر ضروری ہے کیونکہ یہ ایک مصنوعی طور پر پیدا کردہ بحران ہے۔ لوگ گزشتہ20سال سے پیش قیاسی کررہے ہیں کہ ایک بم بنانے سے ایک سال دور ہے اور یہ پیش قیاسی غلط ثابت ہوگئی ہے ۔

Israel strives to create an atmosphere of fear - Iran

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں