میرا نام مشہور ہوگا - حادثہ کا شکار جرمن طیارہ پائلٹ کا بیان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-29

میرا نام مشہور ہوگا - حادثہ کا شکار جرمن طیارہ پائلٹ کا بیان

جرمن ونگس کا شریک پائلٹ جس کی ایر بس فرنچ آلپس علاقہ میں گر کر تباہ ہوئی تھی جس سے طیارہ میں سوار150افراد ہلاک ہوئے اس نے اپنی سابق گرل فرینڈ سے یہ کہا تھا کہ ایک روز ہر کوئی میرے نام سے واقف ہوجائے گا ۔ میڈیا کی رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی ۔ اپنے ایک انٹر ویو میں26سالہ فلائٹ اٹینڈنٹ جور ماریاڈبلیو کی حیثیت سے جانا جاتا تھا جرمن اخباربلڈ کو بتایا تھا کہ جب اس کو طیارہ کی حادثہ کی خبر ملی اس نے آندر یاس لوبٹز کی وہ بات یاد کی جب اس کو گذشتہ سال کہا تھا کہ ایک روز میں کچھ ایسا کام کرنے والا ہوں جن سے سارا سسٹم بدل جائے گا اور ہر کوئی میرے نام سے واقف ہوجائے گا اور مجھے یاد رکھاجائے گا۔ بلیک باکس وائس ریکارڈر نے اشارہ دیا ہے کہ لوبٹز27نے اپنے کپتان کو کاک پٹ سے باہر بند کردیا تھا اور عمداً فلائٹ4U9525کو پہاڑی علاقہ کی جانب موڑ دیا۔ فرانس کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ عمداً یہ کیس خود کشی اور اجتماعی ہلاکت جیسا ہے۔ فرانس کے وزیر اعظم مینول ولاس نے کہا کہ تمام علامات اس کارروائی کا اشادہ دیتی ہیں جن کی تفصیلات ہم بتا نہیں سکتے جو مجرمانہ جنونی اور خود کشی کی نوعیت کے ہیں ۔ جرمنی کے مدعی نے انکشاف کیا کہ لوبٹز کے مکان کی تلاشی کے دوران طبی دستاویزات ہاتھ لگے جن میں یہ تجویز ہے کہ وہ علیل ہے اور مناسب علاج چل رہا ہے جن میں حادثہ کے دن کی بیماری سے متعلق رخصت کے نوٹس بھی شامل تھے۔ البتہ علالت کی صراحت نہیں کی گئی تھی۔ قبل ازیں بلڈ نے یہ رپورٹ دی تھی کہ2009ء میں لوبٹز ماہر نفسیات کی مدد، تناؤ کا علاج کرنے کی کوشش کی تھی اور ہنوز ڈاکٹروں سے مدد حاصل کررہا تھا ۔ بتایاجاتا ہے کہ لوبٹز اپنی پاڈسٹ ٹریننگ کو2009ء میں معطل کردیا تھا جس کا آغاز2008ء میں ہوا تھا ۔ 150مہلوکین میں نصف جرمن مسافرین تھے جب کہ اسپین کے50لوگ اس طیارہ میں سوار تھے جب کہ10تا12افراد دیگر ممالک کے لوگ تھے ۔ جرمن ونگس نے پر مسافر کے خاندان کو پچاس ہزار یوروز(54800ڈالر) کا معاوضہ فی الفور دینے کا پیشکش کیا ہے ۔
برلن سے اے ایف پی کی علیحدہ اطلاع کے بموجب جرمنی طیارہ حادثہ کے شکار افراد کے قومی میموریل اور سرویس کا انعقاد کرے گا۔ حادثہ میں150افراد ہلاک ہوئے تھے جو17مارچ کو پیش آیا تھا ۔ علاقائی اتھارٹیز نے آج یہ بات بتائی ۔ تقریب مغربی جرمنی کے کولون کیٹتھڈرل میں منعقد ہوئی ۔ یہ وہی علاقہ ہے جہاں کے کئی لوگ اس طیارہ کے حادثہ میں ہلاک ہوئے ہیں۔ اس میں جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکیل اور صدر جوکہم گاک شرکت کریں گے ۔ یہ بات خطہ کی خاتون ترجمان نے اے ایف پی کو بتائی ۔ متاثرین کے خاندانوں کے علاوہ عزیز و اقارب اور دیگر ممالک کے نمائندے بھی اس میں شریک ہوں گے جن کے شہری حادثہ کا شکار ہوئے تھے۔ جنہیں میموریل میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں جو کوئی بھی اپ نے رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کرنا چاہئے وہ بھی اس میں حصہ لے سکتا ہے ۔ گاک نے کل16شاگردوں اور دو اساتذہ کی میموریل سرویس میں شرکت کی تھی جو ہالٹرن میں منعقد ہوئی تھی ۔

Germanwings co-pilot Andreas Lubitz 'wanted to make everyone remember him'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں