مانچسٹر میں مسجد کو شہید کرنے کے احکام کے خلاف مسلمانوں کا احتجاج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-29

مانچسٹر میں مسجد کو شہید کرنے کے احکام کے خلاف مسلمانوں کا احتجاج

برطانیہ شہر مانچسٹر میں واقع مسجد صدیق اکبر کو شہید کرنے کے احکامات کے خلاف کل مسلمانوں نے مسجد ابوبکر نارتھ مورروڈ پر احتجاج منظم کیا۔ مانچسٹر سٹی کونسل کی جانب غیر مجاز تعمیرات کی آڑ میں مانچسٹر نارتھ مورروڈ پر واقع مسجد صدیق اکبر کوشہید کرنے کے احکامات سے مقامی مسلمانوں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ۔ جس پر کمیونٹی قائدین نے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ د س سال سے یہ مسجد قائم ہے جب کہ در پردہ نمائشی رہنما ذاتی انا کی تسکین کے لئے حقائق و نتائج سے بے خبر ماسک کونسل کو آلہ کار بناکر مسجد کے ساتھ ملحقہ غیر مجاز تعمیرات کی بنیاد پر مسجد کو شہید کرنے کے درپے ہے ۔ جس سے مذہبی منافرت پھیلنے کا خدشہ ہی نہیں بلکہ مانچسٹر سٹی کونسل اور اکثریتی لیبر پارٹی کی عوامی مقبولیت مجروح ہونے کا خطرہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار احتجاجی مظاہرہ کرنے والے قائدین کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ناجائز تعمیرات کی آڑ میں مسجد کو نشانہ بنانا اور شہید کرنا غیر اخلاقی فعل ہے ۔ جس کی مہذب معاشرہ میں کوئی گنجائش نہیں ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ مانچسٹر سٹی کونسل کے متعلقہ عہدیدار اورمقامی سیاسی قیادت عوامی جذبات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ایسے اقدامات سے گریز کریں جو کہ کمیونٹی اور مانچسٹر سٹی کو تقسیم کرنے کے مترادف ہو، اس موقع پر مسلمانوں نے منافرت پر مبنی احکامات پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے زبردست نعرہ بازی کی اور کہا کہ مذہبی منافرت پھیلانے سے گریز کیاجائے اور قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے مسجد صدیق اکبر کے انہدام جیسے شرمناک فعل سے اجتناب کیاجائے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسجد کو مسمار کرنے کے احکامات واپس لئے جائین اور علاقہ کے مکینوں کی تشویش کو دور کیاجائے ۔

Manchester mosque demolition Muslims protest against orders

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں