تاج محل کو ہندو مندر بتانے والی عرضی خارج - آگرہ سول عدالت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-28

تاج محل کو ہندو مندر بتانے والی عرضی خارج - آگرہ سول عدالت

آگرہ
پی ٹی آئی
ایک عدالت نے اس درخواست کو مسترد کردیاجس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ تاج محل ایک ہندو مندر تھا اور اس کا مالکانہ حق اس کمیونٹی کو منتقل کریا جانا چاہئے۔ یہ درخواست سول عدالت میں بدھ کو داخل کی گئی تھی ۔ 17ویں صدی کی اس مغل یادگار کی ملکیت کے معاملے میں یہ درخواست ہری شنکر عین اور پانچ دیگر افراد نے داخل کی تھی۔ مدعی کے وکیل راجیش کلشریشٹھ نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ عدالت نے درخواست پر غور کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ اسے مسترد کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم الہ آبادی ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے اور ہمیں یقین ہے کہ ہماری مفاد عامہ کی عرضی وہاں منظور ہوجائے گی ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ ثابت کرنے کے لئے ٹھوس ثبوت ہیں کہ تاج محل بھگوان اگریشور مہادیو کا شیومندر تھا ۔ عرضی میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ اس خوبصورت یادگار کی ملکیت ہندوؤں کومنتقل کردی جائے ۔

A civil court in Agra has dismissed a lawsuit claiming that Taj Mahal was a Hindu temple

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں