کوئلہ اور معدنی کانوں سے متعلق بل سلیکٹ کمیٹی کے حوالہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-12

کوئلہ اور معدنی کانوں سے متعلق بل سلیکٹ کمیٹی کے حوالہ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
حکومت نے آج اپوزیشن کے اس مطالبہ کو قبول کرلیا کہ کوئلہ اور معدنی کانوں سے متعلق بلوں کو علیحدہ طور پر پارلیمنٹ کی سلیکٹ کمیٹی سے رجوع کیاجائے تاکہ18مارچ تک اس پر اپنی تجاویز پیش کی جاسکے ۔ ذرائع کے مطابق مختلف پارٹیوں کے ارکان نے قائدایوان ارون جیٹلی وزیر پارلیمانی امور وینکیا نائیڈو اور قائد اپوزیشن غلام نبی آزاد کے ہمراہ اپنے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ۔ اس طرح حکومت نے کانکنی و معدنیات( ترقی و ریگولیشن) ترمیمی بل2015میں کوئلہ کاکنی(خصوصی قانون)بل2015کو آج راجیہ سبھا میں سلیکٹ کمیٹیوں کے پاس روانہ کردیا ۔ اس سلسلے میں وزیر فولاد ، معدنیات و محنت و روزگار نریندر سنگھ تومر اور وزیر کوئلہ پیوش گوئل نے آج پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں بالترتیب علاحدہ قرار داد یں پیش کیں ، جنہیں ارکان نے ندائی ووٹ سے منظور کرلیا ۔ راجیہ سبھا کی سلیکٹ کمیٹیاں اب18مارچ تک ا پنی رپورٹیں پیش کریں گی ، تاکہ ایوان بالا میں ان بلوں کو بجٹ اجلاس کے نصف اول میں پاس کیاجاسکے ۔ واضح رہے کہ کانکنی و معدنیات ترمیمی بل کے تشکیل شدہ19رکنی سلیکٹ کمیٹی کے صدر بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی) کے بھوپندر یادو کو بنایاگیا ہے ، جب کہ کوئلہ کانکنی بل2015ء کے لئے تشکیل شدہ 19رکنی کمیٹی کے صدر بی جے پی کے انل مادھودیو ہیں ۔ ان دونوں کمیٹیوں کو18مارچ تک اپنی رپورٹیں پیش کرنا ہے ۔

Coal, Mines Bills referred to Select Committees

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں