دفعہ 370 منسوخ کرنے عددی قوت درکار نہ ہونے کا حکومت کو اعتراف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-12

دفعہ 370 منسوخ کرنے عددی قوت درکار نہ ہونے کا حکومت کو اعتراف

نئی دہلی
یو این آئی
جموں و کشمیر سے متعلق دفعہ370 منسوخ کرنے کے حساس مسئلہ پر اپنے موقف کو واضح کرتے ہوئے حکومت نے آج کہا کہ اگر وہ اس عارضی انتظام کو منسوخ کرنے کا ارادہ بھی کرے تو وہ ایسا کرنے سے قاصر ہے کیونکہ ایک دستوری ترمیم کے لئے پارلیمنٹ میں درکار عددی قوت سے وہ محروم ہے ۔ مملکتی وزیر داخلہ کرن رجیجو نے راجیہ سبھا میں اس مئلہ پر حکومت کا موقف بیان کیا ۔ وقفہ سوالات کے دوران ضمنیات پر جواب دیتے ہوئے وزیر نے کہا کہ دفعہ370 ایک عارضی انتظام کے طور پر لائی گئی ، اس کی تنسیخ یا حذف کے لئے ایک دستوری ترمیم کی ضرورت ہے اور اگر ہم چاہیں تب بھی اس کے لئے درکار ارکان کی تعداد ہمارے پاس نہیں ہے ۔ حکومت کا یہ موقف اہمیت کا حامل لگتا ہے جب کہ حکمراں بی جے پی جموں و کشمیر میں پی ڈی پی کے ساتھ اقتدار میں شراکت دار ہے۔ وزیر نے یاد دلایا کہ دفعہ370 کے تحت تقریباً نصف درجن ریاستیں خصوصی موقف سے فائدہ اٹھارہی ہیں ۔ حکومت چاہتی ہے کہ تمام ریاستوں کو مساویانہ موقف ملے ۔

Article 370 provides for temporary provisions for J&K, says govt The govt says the present dispensation cannot tamper with Article 370 because of lack of numbers

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں