مرکز نے 450 کروڑ کی سرمایہ کاری کے ساتھ آئی ڈی پی ایل کے احیا کو منظوری دی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-28

مرکز نے 450 کروڑ کی سرمایہ کاری کے ساتھ آئی ڈی پی ایل کے احیا کو منظوری دی

حیدرآباد
یو این آئی
جنرک دوائیں اب جن آوشدھی اسٹورس پر اس کی اصل بازاری قیمت سے20تا30فیصد میں دستیاب ہوں گی۔ مرکزی مملکتی وزیر کیمکلس و فرٹیلائزرس ہنس راج گنگا رام آہیر نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ جون میں شروع کردہ جن آوشدھی اقدام کے تحت گورنمنٹ ڈسٹرکٹ ہاسپٹلس، بلاک کی سطح پر پبلک ہیلتھ سنٹرس اور میڈیکل کالجس میں پہلے مرحلہ میں اندرون ایک سال تین ہزار جنرک دواؤں کے اسٹورس کھولنے کی تجویز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پانچ سال کے عرصہ میں ایسے پچاس ہزار اسٹورس کھولنے کا منصوبہ رکھتے ہٰں ۔ ان اسٹورس پر دواؤں کو بیس تا تیس قیمت پر غریبوں اور عام آدمی کو دیاجائے گا۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ صرف ایسے افراد جوڈپلوما یا ڈگریا فارمیسی میں پوسٹ گریجویشن ڈگری رکھتے ہوں یہ حقیقی ساکھ رکھنے والی تنظیموں کو یہ اسٹورس چلانے کا موقع دیاجائے گا ، ان کی وزار ت دو لاکھ تا2.5لاکھ روپے کی سبسیڈی ، کمپیوٹر اور شوکیس کی خریدی کے اخراجات کے لئے منتخب افراد کر دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ انڈین ڈرگس اینڈ فارما سیوٹیکلس(آئی ڈی پی ایل) کا450کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے احیاء کیاجائے گا ۔ اس کے علاوہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فارما سیوٹیکل ایجوکیشن اینڈر ریسرچ کو 300کروڑ روپے کے صرفہ سے خود کا کیمپس حاصل ہوگا۔ حکومت نے یہاں ریشی کیش اور گر گاؤں آئی ڈی پی ایل کے یونٹس کی900کروڑ روپے سے آغاز کا مں صوبہ تیار کیا ہے ۔ علاوہ ازیں حیدرآباد میں کمپنی کی سر گرمیوں کے احیاء کے لئے اس رقم میں سے پچاس فیصد سے زائد رقم دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ آئی ڈی پی ایل کی یہاں84عمارتیں ہیں ، ہر عمارت ایک لاکھ مربع فٹ کی ہے، ان کی تزئین نو15کروڑ روپے سے کی جائے گی اور مستقبل میں ان کو مزید فروغ دیاجائے گا ۔ ابتداء میں یہاں تیار ہونے والی دواؤں کو ٖڈینفس ہاسپٹلس اور مرکزی حکومت کی صحت اسکیم کی پیشکش کرنے والے دواخانوں کو بھیجاجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ آئی ڈی پی ایل کی عظمت رفتہ کی بحالی ہماری ذمہ داری ہے ۔

Centre Gives Nod to Revival of IDPL Hyd with Rs 450 Crore

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں