ارون سنگھ امریکہ میں ہندوستانی سفیر مقرر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-09

ارون سنگھ امریکہ میں ہندوستانی سفیر مقرر

وزارت خارجہ کی جانب سے آج اعلان کیا گیا کہ ارون سنگھ کو امریکہ میں ہندوستان کا سفیر مقرر کیا گیا ہے جو ایس جئے شنکر کی جگہ لیں گے ۔ جئے شنکر کو جنوری میں معتمد خارجہ کے عہدہ پر تقرر کیا گیا ہے۔ ارون سنگھ جو اس وقت فرانس میں ہندوستان کے سفیر ہیں 1989میں بیاچ کے آئی ایف ایس عہدیدار ہیں ۔ توقع ہے کہ وہ بہت جلد اپنے نئے عہدہ کاجائزہ لیں گے ۔، وزارت خارجہ کی جانب سے یہ بات بتائی گئی تاہم یہ توقع کی جارہی ہے کہ سنگھ، آئندہ ماہ وزیراعظم نریندر مودی کے مجوزہ دورہ فرانس کے بعد ہی اپنے نئے عہدہ کا جائزہ لیں گے۔مودی توقع ہے کہ اپریل میں کینیڈا کا دورہ کریں گے اورجرمنی میں توقف کریں گے ۔ واپسی میں وہ پیرس جائیں گے ، سنگھ جو وزارت خارجہ میں پاکستان، ایران اور افغانستان ڈویژن کے انچارج تھے قبل ازیں جاپان، اسرائیل اور دیگر ممالک میں خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ وہ تقریباً5سال تک واشنگٹن میں ڈپٹی چیف آف مشن کی حیثیت سے برسر کار رہے۔ انہیں ہند۔ امریکہ حکمت عملی تعلقات کا ماہر سمجھاجاتا ہے ۔

Arun Singh Appointed India's Ambassador to the United States

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں