ملک میں 400 ہیلی کاپٹرس تیار کرنے کا منصوبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-09

ملک میں 400 ہیلی کاپٹرس تیار کرنے کا منصوبہ

دفاعی شعبہ میں میک ان انڈیا پروگرام کو آگے بڑھاتے ہوئے نریندر مودی حکومت نے بین الاقوامی کمپنیوں کو 400ہیلی کاپٹروں کی تیاری کے عظیم پراجکٹ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ عالمی پیمانہ پر فوجی ہوا بازی کے شعبہ کو ہلکی افادیت کے حامل ہیلی کاپٹرس(ایل یو ایچ) کو ہندوستانی فوج کے استعمال کے لئے تیاری کے مقصد سے ہندوستانی خانگی کمپنیوں سے شراکت داری کے ذریعہ تیار کرنے کے لئے اپنی تجاویز ، پسند اور پیشکش داخل کرنے کیلئے کہا گیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ رکویسٹ فار انفارمیشن (آر ایف آئی) کو عالمی پیمانہ پر جاری کیا گیا ہے اور کمپنیوں کو اپنی تجاویز و پیشکش داخل کرنے کی آخری تاریخ31مارچ 2015مقرر کی گئی ہے۔ ذرائع نے اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سختی سے اس پراجکٹ کو اندرون وقت مقررہ انجام دینے کی خواہاں ہے ۔ مسلح افواج کو کل388ہلکے افادیتی ہیلی کاپٹرس کی ضرورت ہے ۔ ان ہیلی کاپٹروں میں سے زیادہ تر بری فوج کے استعمال کے لئے ضروری ہیں ۔ جنہیں فوری طور پر ایل یو ایچ حاصل کرتے ہوئے انہیں اپنے ازکار رفتہ چیتا اور چیتک ہیلی کاپٹرس سے تبدیل کرنے کا خواہاں ہے ۔ وزارت دفاع کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ہیلی کاپٹروں کی تیاری کا کل پراجکٹ کی تکمیل کے لئے تقریباً40ہزار کروڑ روپے درکار ہوں گے جو مکمل طور پر ہندوستانی صنعت کی جانب سے تیارہ کردہ ہوں گے ۔ اس پراجکٹ کے تحت منتخب بیرونی فراہم کنندہ، ہندوستانی کمپنیوں کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے ان ہیلی کاپٹروں کو ٹکنالوجی کی منتقلی کے ذریعہ انہیں ہندوستان میں ہی تیار کرنا ہوگا۔

Defense Ministry has issued request for information (RFI) for 388 light helicopters for the three Services

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں