ممنوعہ بی بی سی ڈاکیومنٹری دکھانے پر آگرہ میں دو افراد گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-10

ممنوعہ بی بی سی ڈاکیومنٹری دکھانے پر آگرہ میں دو افراد گرفتار

آگرہ
یو این آئی
بی بی سی کی متنازعہ ڈاکیو منٹری ’دختر ہند‘ کی نمائش پر امتناع کے احکام کی کھلی خلاف ورزی کرنے پر اتر پردیش کے شہر آگرہ کی پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ کل عالمی یوم خواتین کے موقع پر شہر کے اعتماد پور علاقہ میں یہ ڈاکیو منٹری دکھائی گئی۔16دسمبر کے اجتماعی عصمت ریزی واقعہ پر بنائی گئی بی بی سی ڈاکیو منٹری کو روپ بھانو موضع میں کل شام ایک بڑے پروجکٹر پر دکھایا گیا ۔ ایک آزاد ڈاکیو منٹری فلم ساز وجہد کار کیتن ڈکشت نے بتایا کہ تیزاب حملے روکے جائیں۔ نامی این جی او نے اس کی نمائش کی تائید کی ۔ اس نے امتناع کے خلاف بطور احتجاج اسے دکھایا ہے اور وہ اس کے خلاف ہونے والی کسی بھی کارروائی کا سامنا کرنے تیار ہے ۔ پولیس عہدہ دار اکھلیش بھنڈوریا نے کہا کہ کتین کے بشمول2افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور ایک شخص گورو کو حراست میں لیا گیا ۔ ان سے تفتیش کی جارہی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق بیڈ شیٹس سے ایک بڑا عارضی اسکرین تیار کیا گیا تھا جس پر ڈاکیو منٹری کا مشاہدہ کرنے عوام کی بڑی تعداد جمع ہوئی ۔ ڈاکیو منٹری اگرچہ انگریزی میں تھی اگرچہ والینٹرس ساتھ ساتھ اس کا ہندی میں مفہوم ناظرین کو بتا رہے تھے ۔ ناظرین میں کئی خواتین بھی شامل تھیں۔ بعض افراد نے تعجب کا اظہار کیا کہ ایسی فلم پر امتناع کی کیا ضرورت تھی۔ ڈکشٹ نے بتایا کہ اس نے کئی مواضعات میں ڈاکیو منٹری دکھانے کے بارے میں رائے جاننا چاہا تو اکثر لوگوں نے خوف کا اظہار کیا۔

Activist arrested for showing rape documentary in Indian village

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں