دیما پور ناگالینڈ میں کرفیو میں نرمی - 27 افراد گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-10

دیما پور ناگالینڈ میں کرفیو میں نرمی - 27 افراد گرفتار

کوہیما
پی ٹی آئی
دیما پور میں صورتحال بتدریج معمول پر آرہی ہے ، جہاں حکام نے آج کرفیو میں نرمی دی۔ پولیس نے5مارچ کو جیل سے گھسیٹ کر ایک ملزم کو بے رحمی سے ہلاک کردینے کے واقعہ کے سلسلہ میں کل رات سے27افراد کو گرفتار کرلیا ۔ دیما پور ٹاؤن میں کل نصف شب سے کرفیو میں نرمی دی گئی لیکن سی آr پی کی دفعہ144کے تحت امتناعی احکام برقرار ہیں ۔ شہر کے بعض حصوں میں اب بھی کشیدگی پائی جاتی ہے ۔ ناگالینڈ کے آئی جی پی جامیر نے بتایا کہ تا حال27افراد گرفتار کئے گئے ہیں ۔ جن میں7مارچ کو گرفتار کئے گئے6افراد شامل ہیں ۔ کل گرفتار کئے گئے ملزمین میں ہجوم کا رنگ لیڈر شامل ہے ۔ جس نے لوگوں کو اکسایا تھا ، جس کے بعد ہجوم نے مبینہ عصمت ریزی کے ملزم کو مار مار کر ہلاک کردیا۔ ہجوم نے اس موقع پر13گاڑیوں کو نذر آتش کیا اور کئی دکانوں کو تباہ کیا تھا۔ جامیر نے کہا کہ ابھی کسی خاتون کو گرفتار نہیں کیا گیا لیکن چند ایک کی نشاندہی کی گئی ہے جو ہجوم میں شامل تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ تلاشی اور گرفتاری مہم کے لئے پولیس کی5ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ گرفتار افراد کے خلاف قانون کی مختلف دفعات کے تحت چند ایف آئی آر تیار کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بہت جلد مزید گرفتاریاں عمل میں آسکتی ہیں ۔

Dimapur lynching: curfew relaxed, 27 arrested

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں