آندھرا پردیش کو 2029 تک مثالی ریاست کی حیثیت سے ترقی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-08

آندھرا پردیش کو 2029 تک مثالی ریاست کی حیثیت سے ترقی

حیدرآباد
ایس این بی
آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی و کونسل کے بجٹ سیشن کا آج سے آغاز ہوا ۔ گورنرای ایس ایل نرسمہن نے اسمبلی و کونسل کے ارکان سے اپنے مشترکہ خطاب میں کہا کہ اقلیتوں خی ترقی اور فلاح و بہبود حکومت کے ایجنڈہ کا حصہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں خے لئے دکان مکان، روشنی اور شادی خانہ آبادی جیسی اسکیمات پر عمل کیاجائے گا ۔ حکومت ریاست کے اماموں اور موذنین کے معاوضے میں بھی اضافہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی اسکیمات سے ایک لاکھ سے زیادہ اقلیتی طلبہ کو فائدہ ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آندھر اپردیش کو2029تک ملک کی مثالی ریاست بنایاجائے گا ۔ ریاست کی ترقی کے لئے اسے خصوصی درجہ دیاجانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے نو ماہ کے دوران کئی پروگراموں کی شروعات کی ۔ ریاست کو خصوصی ریاست دینے کا مرکزی حکومت نے وعدہ کیا ہے۔ ریاست کی ترقی کے لئے انہوں نے آٹھ نکاتی پروگرام کا بھی تذکرہ کیا۔ ساتھ ہی گورنر نے کہا کہ آندھر اپردیش کو خصوصی ریات کا درجہ نہ ملنے سے نقصان ہورہا ہے ۔ ۔انہوں نے کہا کہ ریاست کو مرکز سے مزید سہولتوں کا انتظار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آندھرا پردیش کی مناسب طور پر تقسیم نہیں کی گئی ہے اور تقسیم کے دوران آندھرا پردیش سے انصاف نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ آندھر ا پردیش کو آفات سماوی سے نقصانات کا سامناہے۔ ریاست کے پسماندہ اضلاع کی ترقی کے لئے ریاستی حکومت کو مرکز کے فنڈس کا انتظار ہے ۔ خشک سالی کے باوجود ریاست میں زراعت کو شعبہ ترقی کررہا ہے ۔ آندھرا پردیش میں بھی مرکز کی طرح سوچھ بھارت پروگرام کی شروعات کی گئی ہے ۔ رائل سیما کے پسماندہ اضلاع کو پینے کے پانی کے لئے ریاستی حکومت کی جانب سے اقدامات کئے جارہے ہین ۔ اور رائل سیما اور شمالی ساحلی آندھرا کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے حکومت نے اقدامات کئے ہیں۔ سمکیات اور باغبانی کے شعبہ کو ترقی دی جارہی ہے ۔ ریاست میں پیداوار میں اضافہ میں بھی کوششیں کی جارہی ہیں ۔ ریاست کے کسانوں کے قرضوں کی معافی سے لاکھوں کسانوں کو فائدہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خود کشی کرنے والے کسانوں کے کنبہ کے ارکان کو دئیے جانے والے معاوضہ ڈیڑھ لاکھ روپے کو بڑھا کر پانچ لاکھ روپے کردیا گیا ہے ۔ پولا ورم پراجکٹ کو مرکز نے قومی پراجکٹ قرار دیا ہے اس پراجکٹ کی2018ء تک تکمیل کی جائے گی جس کے لئے توقع ہے کہ تمام منظوریاں حاصل ہوجائیں گی۔ جنم بھومی اسکیم کے ذریعہ مواضعات کو ترقی دی جارہی ہے ۔ انہوں نے چھ آبپاشی پراجکٹس کی نشاندہی کی اور کہا کہ ان پراجکٹس کی تکمیل کو ترجیح دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت موافق غریب ہے۔ حکومت کی جانب سے معمرین کے وظیفہ میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ فلاحی اسکیمات اور وظائف میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ فلاحی اسکیمات اور وظائف کے لئے25ہزار کروڑ روپے کی رقم الاٹ کی جائے گی ۔ پسماندہ طبقات کی اقتصادی اور سماجی ترقی انتخابی منشور میں کئے گئے وعدوں کی بھی تکمیل کے اقدامات کئے جائیں گے اور کاپو طبقہ کو ریزرویشن دئیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ویژن2025دستاویزات ریاست کی ترقی کے لئے پیش کیاجائے گا ۔ گورنر کے خطاب کے بعد آندھرا پردیش اسمبلی اور کونسل کے بجٹ سیشن کی کارروائی کو پیر تک ملتوی کردیا گیا ہے ۔

Andhra Pradesh will become No 1 state by 2029: CM

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں