25/مارچ حیدرآباد این ایس ایس
اسپیکر آندھرا پردیش اسمبلی کے سیواپرساد راؤ نے آج قائد اپوزیشن وائی ایس جگن موہن ریڈی کو ایوان کی کارروائی میں خلل پیدا نہ کرنے اور ایوان کو اپنے ہاتھوں میں لینے کی کوشش نہ کرنے کا انتباہ دیا ہے ۔ اسپیکر اسمبلی نے واضح کیا کہ وائی ایس آر کانگریس کے ارکان اسمبلی جب کبھی جگن یا ان کی پارٹی کے ارکان اظہار خیال کرتے ہیں تو خاموش رہنے کی کی حکمت عملی اختیار کرتے ہیں اور وزراء یا تلگو دیشم کے ارکان کی تقاریر کے دوران خلل پیدا کیاجاتا ہے ۔ جگن اپنے ارکان کو ایوان کے وسط میں جانے کے لئے زبردستی کرتے ہیں جا کا مقصد ایوان کی کارروائی میں خلل پیدا کرنا ہوتا ہے ۔ اسپیکر اسمبلی نے جگن سے کہا کہ اس قسم کی حرکتیں سماج کے لئے اچھی نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب کبھی ارکان سوالات کرتے ہیں تو وزراء کو جواب دینے کی اجازت دی جانی چاہئے اور بعد ازاں وضاحتیں حاصل کی جاسکتی ہیں ۔ وزیراچن نائیڈو نے اسپیکر پر زور دیا کہ وہ تلگو دیشم ارکان کو اپوزیشن کی غیر جمہوری حکمت عملی سے بچائے کیونکہ وزراء کو ارکان کے سوالات کے جواب دینے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔ مختلف طبقات کی بہبود سے متعلق مطالبات زر پر مباحث کے دوران وائی ایس آر کانگریس رکن ایشوری نے چیف منسٹر چندر ا بابو نائیڈو پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریاست میں درج فہرست قبائل کو نظر انداز کررہے ہیں جس کا جواب دیتے ہوئے وزیر قبائلی بہبود آر کشور بابو نے کہاکہ سابق چیف منسٹر راج شیکھر ریڈی نے غریب قبائلی افراد کا استعمال صرف ووٹ بینک کے طور پر کیا اور اقتدار ملنے کے بعد ان قبائل کو نظر انداز کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق میں قبائلی افراد کی قیمتی مائنز اورقدرتی وسائل کا صرف وائی ایس آر کانگریس کے ارکان نے ہی استحصال کیا۔ وزیر قبائلی بہبود نے کہا کہ راج شیکھر ریڈی نے اس وقت درج فہرست طبقات اور قبائل کے فنڈس کا حسین ساگر جھیل کو ترقی دینے کے لئے استعمال کیا لیکن چندرا بابو نائیڈو کمزور طبقات کی بہبود کے لئے کام کررہے ہیں ۔Speaker warns Jagan - Don't dictate in the House
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں