چل چل میرے ساتھی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-26

چل چل میرے ساتھی

rangareddy helicopter

قارئین کو فلم "ہاتھی میرے ساتھی" کا وہ گیت یاد ہوگا جس میں ایک ہاتھی بند موٹر کار، جس میں فلم کی ہیروئن تنوجہ بیٹھی ہوئی ہوتی ہے، کو دھکیلتے ہوئے اور فلم کے ہیرو راجیش کھنہ 'چل چل میرے ہاتھی ۔۔ او میرے ساتھی ۔۔ دھکہ مار ، بند ہے ۔۔ موٹر کار۔۔' گاتے ہوئے ساتھ چلتے ہیں۔
ساتھ ہی قارئین نے اکثر بسوں ، لاریوں اور دیگر گاڑیوں کو سڑکوں پر دھکہ دے کر انہیں اسٹارٹ کرتے ہوئے دیکھا ہوگا لیکن ضلع رنگاریڈی کے علاقہ گنڈیڈ میں ایک ہیلی کاپٹر کو دھکہ دیتے ہوئے دیکھا گیا۔ دراصل پالمور لفٹ ایریگیشن کے کاموں کا سروے کرنے کی غرض سے کل حیدرآباد سے انجنئیرس کی ٹیمیں دو ہیلی کاپٹروں کے ذریعہ گنڈیڈ پہنچی تھیں۔ سروے کی تکمیل کے بعد تیکنیکی خرابی کے باعث ایک ہیلی کاپٹر اسٹارٹ نہیں ہو پایا جسے اس طرح دھکہ دے کر اسٹارٹ کیا گیا جس کے بعد اس ہیلی کاپٹر نے اڑان بھری۔
(تصویر: یحییٰ خان، تانڈور)

Pushing helicopter to start in Rangareddy Distt.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں