تلنگانہ اسمبلی میں واٹر گرڈ بل منظور - 9 اضلاع میں پینے کا پانی پہنچانے کے اقدامات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-26

تلنگانہ اسمبلی میں واٹر گرڈ بل منظور - 9 اضلاع میں پینے کا پانی پہنچانے کے اقدامات

تلنگانہ اسمبلی میں ڈپٹی چیف منسٹر محمود محمود علی کے پیش کردہ بل کو آج منظوری دے دی گئی ۔ واٹر گرڈ بل کا ایوان میں پیش کرتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر نے بتایا کہ تلنگانہ حکومت نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے زیر قیادت50ہزار کروڑ روپے کے صرفہ سے ملک کے اس اہم پراجکٹ کا منصوبہ بنایا ہے جس سے ریاست کے9اضلاع کے ہزاروں دیہاتوں کو گھر گھر پینے کا پانی پہنچایاجائے گا۔ واٹر گرڈ پراجکٹ کی تفصیلات سے واقف کراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گجرات کے بعد تلنگانہ ملک کی پہلی ریاست بن جائے گی جو کہ اس قدر طویل مسافتی پراجکٹ پر توجہ دی ہے ۔ ریاستی وزیر پنچایت راج و انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بھی خطاب کیا اور اس باوقار پراجکٹ کے مخٹلف نکات بیان کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ ایوان اس بل کو فوری منظور کرے گا۔ ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی نے اپنی تقریر میں یہ بھی کہا کہ بہت جلد حیدرآباد میں پانی کی قلت دور ہوجائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ دریائے کرشنا کے مرحلہ سوم کا کام اندرون دو ماہ مکمل ہوجائے گا جس کے بعد ریاست کے تمام اضلاع میں رہنے والے عوام کو پینے کے پانی کی فراہمی کو حکومت یقینی بنائے گی ۔ گوداوری سے پانی کی فراہمی سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے محمود علی نے کہا کہ گوداوری پراجکٹ بھی توقع ہے کہ آئندہ چار پانچ مہینوں میں مکمل ہوجائے گا ۔ تلنگانہ میں برقی بحران پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی رہنمائی میں موثر اقدامات کررہی ہے جس کے نتیجہ میں جاریہ سال موسم گرما میں کوئی برقی بریک ڈاؤن نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ وہ واحد ریاست ہوگی جو فاضل بجلی کی حامل بن جائے گی ۔ اس طرح ہم اس بات کے لئے کوشاں ہیں کہ اس سال صنعتوں کو کرنٹ ہالی ڈے کی نوت نہ آنے پائے ۔ اگلے دو سال کے بعد حکومت اس موقف میں آجائے گی کہ ریاست میں صنعتوں کے علاوہ زراعت کو بلا وقفہ برقی سربراہ کی جائے ۔ انہوں نے جلد ہی چھوٹے دیہاتوں کو بھی برقی سربراہی کو یقینی بنانے کا تیقن دیا ۔ ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی جو کہ محکمہ مال کی وزارت کے نگراں بھی ہیں کہ پیش کردہ واٹر گرڈ بل کو مختصر مباحث کے بعد منظور کردیا گیا۔

Telangana Assembly Adopts Water Grid Bill Amidst Protest

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں