روس اٹامک پاور ری ایکٹرس - اراضی دینے کے لیے آندھرا اور کرناٹک کی دلچسپی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-09

روس اٹامک پاور ری ایکٹرس - اراضی دینے کے لیے آندھرا اور کرناٹک کی دلچسپی

آندھر اپردیش اور کرناٹک نے روس کے اٹامک پاور ری ایکٹرس کے قیام کے لئے اراضی دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔ مغربی بنگال کے ہری پور میں ابتدائی طور پر ان پلانٹس کے لئے مقام الاٹ کرنے کے بعد احتجاج کیا گیا تھا جس سے یہاں پر پلانٹس کا قیام ناممکن ہوگیا تھا ۔ دونوں ریاستوں سے مثبت رد عمل حکومت کے لئے عارضی راحت محسوس کی جارہی ہے جو ممکنہ نیوکلیر پاور پلانٹس کے لئے مغربی بنگال کے علاوہ کیرالا اور اڈیشہ سے رجوع ہوئی تھی تاہم ان ریاستوں نے اراضی فراہم کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کی تھی۔ سائٹ سلیکشن کمیٹی نے نیو کلیر پاورری ایکٹرس کی تعمیر کے لئے رو س کو ہری پور کا مقام الاٹ کیا تھا لیکن یہ پراجکٹ سیاسی جماعتوں کی تائید سے مقامی افراد کے شدید احتجاج کے سبب شروع نہیں کیا جاسکا ۔2011ء میں ہندوستان کے ڈپارٹمنٹ آف اٹامک انرجی کے ہم منصب روسا ٹوم نے متبادل مقام کے لئے ہندوستان سے خواہش کی تھی ۔ حکومت ساحلی ریاستوں سے اس سلسلہ میں رجو ع ہوئی تھی جہاں کوئی نیو کلیر ری ایکٹرس نہیں ہے ۔ حکومت نے مغربی بنگال ، اڈیشہ اور کیرالا کی حکومتوں سے بات چیت کی تھی ۔ ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ ان ریاستوں نے کسی بھی نیو کلیر سائیٹ کے لئے دلچسپی کا اظہار نہیں کیا ، اس کے بعد حکومت کو اس وقت عارضی راحت ملی جب کانگریس کی حکمران والی کرناٹک اور مرکز کی این ڈی اے حلیف تلگو دیشم کی آندھر اپردیش ریاست نے اس پراجکٹ میں دلچسپی ظاہر کی ۔ اتر پردیش اور راجستھان کے بشمول وسطی اور شمالی ہند میں بعض پاور پلانٹس ہیں لیکن یہ پاور پ لانٹس ایک ہزار میگا واٹ سے کم گنجائش والے ہیں چونکہ پانی نیو کلیر ری ایکٹر کو ٹھنڈا رکھتا ہے اسکے لئے سمندر سے پانی کی بڑی مقدار کو حاصل کرنا پڑتا ہے ۔ ڈپارٹمنٹ آف اٹامک انرجی نے گجرات، مہاراشٹرا اور تاملناڈو میں نیو کلیر پاور پلانٹس کے قیام کے امکان کو مسترد کردیا کیونکہ ان ریاستوں میں پہلے سے دو یا اس سے زائد نیو کلیر سائٹیس ہیں اور مزید اضافی پلانٹس کے قیام کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ اس طرح آندھرا پردیش اور کرناٹک میں ایک ایک نیو کلیر پاور پلانٹ الاٹ کیا گیا ہے ۔ مرکز نے آندھرا پردیش میں نیو کلیر پلانٹ کے قیام کے لئے کوواڑ کی نشاندہی کی ہے، یہ پاور پلانٹ امریکی کمپنی جی ای ہٹا چی کے تعاون سے تعمیر کیاجائے گا ، اسی طرح کرناٹک کے کنیگا میں یہ پاور پلانٹ قائم کیا جائے گا ، ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ اہم بات یہ ہے کہ ان دونوں ریاستوں نے ری ایکٹرس کی تعمیر کے لئے اراضی دینے میں دلچسپی ظاہر کی ہے لیکن یہ اس بات پر منحصر کرتا ہے کہ اس کے لئے اراضی کون دے گا؟

Andhra Pradesh, Karnataka keen on providing sites for Russian nuclear reactors

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں