دہلی حکومت نے چیف سکریٹری عہدہ پر مرکز کی امیدوار امیدوار کو مسترد کر دیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-02

دہلی حکومت نے چیف سکریٹری عہدہ پر مرکز کی امیدوار امیدوار کو مسترد کر دیا

مرکز کے ساتھ حکومت سے ممکنہ رسہ کشی کے لئے تیار ہوتے ہوئے عام آدمی پارٹی توقع ہے کہ چیف سکریٹری کے عہدہ پر تقرر کے لئے1984ء بیاچ کے عہدیدار آر ایس نیگی کے تقرر کے مطالبہ پر اٹل رہتے ہوئے مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے روانہ کردہ تین سینئر آئی اے ایس عہدیداروں کی فہرست مسترد کردے گی ۔ اعلیٰ ذرائع نے بتایا کہ حکومت دہلی کا خیال ہے کہ مرکز، کسی عہدیدار کو ان پر زبردستی مسلط نہیں کرسکتا اور نیگی جو اس وقت سرحدی ریاست اروناچل پردیش کے چیف سکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں کو اس اعلیٰ عہدہ پر تقرر کرنے میں کوئی غلطی نہیں ہے ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے روانہ کردہ تین سینئر آئی اے ایس عہدیداروں کی فہرست کو مسترد کرنے کا حکومت نے فیصلہ کیا ہے ۔ چیف منسٹر اروند کجریوال وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کرکے دہلی کے چیف سکریٹری کے عہدہ پر آر ایس نیگی کا تقرر کرنے کی درخواست کی تھی ۔ نیگی نے دہلی کی حکومت میں چیف اگزیکٹیو آفیسر دہلی جل بورڈ کے بشمول مختلف عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں اور ایک راست باز عہدیدار کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں جنہیں شہر دہلی کو در پیش مختلف مسائل اور چیالنجس کا علم ہے ۔ وزارت داخلہ نے چیف سکریٹری عہدہ پر نیگی کے تقرر کے لئے حکومت دہلی کی سفارش مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک جونیر آفیسر ہیں اور ماہانہ80ہزار روپے گریڈ پے کے زمرہ میں شامل نہیں ہیں ۔ ایک مکتوب میں وزارت داخلہ نے حکومت دہلی کو مطلع کیا کہ نیگی کا تقرر چیف سکریٹری کی حیثیت سے غیر منصفانہ ہوگا کیوں کہ تقریباً بارہ کیڈر عہدیدار ان سے سینئر ہیں اور مختلف کلیدی عہدوں پر بر سر کار ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومت دہلی کو وزارت داخلہ کی تجویز ناقابل قبول ہے کیونکہ اس کا احساس ہے کہ نیگی جو ایک جونیر عہدیدار ہیں ، کیونکر حساس ریاست ارونا چل پردیش کے چیف سکریٹری عہدہ پر فائز ہیں ۔

Delhi likely to lock horns with Centre over appointment of Chief Secretary

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں