8/مارچ قاہرہ پی۔ٹی۔آئی
مصر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران فوج کے دھاؤوں کے دوران70عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔ یہ بات فوج نے آج بتائی ۔70مہلوکین کے علاوہ118مشتبہ مطلوب عسکریت پسندوں کو1تا7مارچ کے دوران حراست میں لے لیا گیا ، جب کہ27عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ۔ فوج کے ترجمان بریگیڈیر جنرل محمد سمیر نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ108گاڑیوں اور موٹر سائیکل کو عسکریت پسندوں نے جو پولیس اور فوج کے جوانوں پر حملوں کے دوران استعمال کیا تھا ان کو بھی تباہ کردیا گیا ۔ مصر کے سینائی علاقہ میں کئی پرتشدد حملے جنوری2011کے انقلاب کے بعد سے عسکریت پسندوں نے کئے ہیں۔ واضح رہے کہ انقلاب کے دوران مطلق العنان حسنی مبارک کو معزول کردیا گیا تھا۔ پولیس اور فوج پر کئے جانے والے حملوں میں اس وقت اضافہ ہوا جب اسلام پسند سابق صدر محمد مرسی کو2013میں اقتدار سے ہٹا دیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے500سے زائد سیکوریٹی جوانوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے ۔ فوج نے علاقہ میں سیکوریٹی مہم کا آغاز کیا ۔ اس دوران مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا اور دہشت گردوں کے مکانات کو منہدم کردیا گیا ۔ جن میں غزہ پٹی تک جانے والی سرنگیں بھی شامل ہیں ۔ اس دوران قاہرہ میں بینک کے باہر ایک دھماکہ میں پولیس مین ہلاک ہوگیا ، جس کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد3تک جاپہنچی ہے ۔ محلہ الکبری شہر غربیہ گورنر یٹ میں کیا گیا جس میں2افراد ہلاک اور دیگر افراد زخمی ہوگئے تھے ۔70 militants killed in Egypt army raids
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں