بلاگر کو کوڑے کی سزا پر عالمی تنقید - سعودی عرب نے مسترد کر دی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-09

بلاگر کو کوڑے کی سزا پر عالمی تنقید - سعودی عرب نے مسترد کر دی

سعودی عرب نے بلاگر رائف بداوی کو20ہفتوں میں ایک ہزار کوڑے لگانے کی سزا پر ہونے والی تنقیدوں کو مسترد کردیا، جو اہانت اسلام کا مرتکب ہوا ہے ۔ بداوی کو9جنوری کو بحر احمر کے شہر جدہ میں ایک مسجد کے سامنے50کوڑے لگائے گئے اور اس کے بعد کے مرحلہ کی سزا کو طبی بنیاد پر ملتوی کردیاگیا۔ کل جاری کردہ اپنے بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان نے پر زور انداز میں میڈیا کی مہم کی مذمت کی ۔ رائف بداوی کے کیس سے متعلق ہے اور عدلیہ پر کی جانے والی تنقیدوں کو ناقابل برداشت قرار دیا ۔ سلطنت داخلی امور میں کسی بھی مداخلت کو برداشت نہیں کرتی ہے اور اسے مستردکرتی ہے۔ عدلیہ کی آزادی پر حملہ کے مترادف ہے ۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے ترجمان کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ اقوام متحدہ،امریکہ اور یورپی یونین، کنیڈا اور دیگر ممالک نے اس پر نکتہ چینی کی ۔ بداوی نے سعودی لبرل نٹ ورک انٹر نٹ ڈسکشن گروپ کا شریک بانی ہے۔ اسے جون2012میں سائبر کرائم کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور جج نے ویب سائٹ بند کرنے کی ہدایت دی تھی کیونکہ اس نے سعودی عرب کے مشہور مذہبی پولیس کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔ وزارت کے ترجمان نے کل بتایا کہ سلطنت انسانی حقوق کے نام پر کسی بھی حملے کو برداشت نہیں کرتی ، کیونکہ اس کا دستور شرعی احکام پر مبنی ہے جس میں انسانی حقوق کی طمانیت دی گئی ہے۔ اس نے بعض بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کی مذمت کی لیکن ان کا نام طاہر نہیں کیا جو اس مسئلہ کو انسانی حقوق سے خلط ملط کررہے ہیں ۔ اس طرح وہ منتخب انداز میں میں ملک کے اقتدار اعلیٰ پر حملے کررہے ہیں ۔

Blogger lashing: Saudi rejects criticism of Badawi case

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں