حیدرآباد میں مقیم افراد آبادکار نہیں بلکہ صرف حیدرآبادی ہیں - کے سی آر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-28

حیدرآباد میں مقیم افراد آبادکار نہیں بلکہ صرف حیدرآبادی ہیں - کے سی آر

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے سختی سے کہا کہ حیدرآبادی لفظ "آباد کار [Settler]" کا استعمال نہ کریں اور حیدرآباد میں رہنے پر فخر کریں ۔ انہوں نے کہا کہ آپ فخر سے کہیں کہ حیدرآباد میں کے سی آر آپ کے ساتھ ہیں ۔ آج شام سکریٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے مثال دی کہ ممبئی کے ساکن فخر سے’’آمچی ممبئی کا‘‘ کہتے ہیں اگر چیکہ ان کا دیگر ریاستوں سے تعلق ہوتا ہے ۔ اصل مراٹھی محض30فیصد ہیں۔ اس طرح تمام حیدرآبادیوں کو کہنا ہے کہ وہ حیدرآبادی ہیں ۔ چیف منسٹر نے وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی ، وزیر امکنہ وانڈومنٹ اے اندرا کرن ریڈی کے ہمراہ مرکزی حکومت سے اظہار تشکر کیا کہ سکندرآباد کو عالمی سطح کے ریلوے اسٹیشن کی حیثیت سے فروغ دینے منتخب کیا گیا ۔ پداپلی، نظام آباد کو مکمل طور پر ڈل لائن بنایاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ مرکزی ریلوے بجٹ سے مطمئن ہیں ۔ بیشتر زیر تصفیہ ریلوے پراجکٹس کو مکمل کیاجائے گا اور فنڈ مختص کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے تاہم کہا کہ قاضی پیٹ میں کوچ یاودیاگن فیکٹری کے مطالبہ کو پورا نہیں کیا گیا ۔ کے سی آر نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اس کی نمائندگی کی تھی ۔ ایک مرتبہ پھر وہ یہ درخواست کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کل عام بجٹ مرکزی وزیر ارون جیٹلی پارلیمنٹ میں پیش کریں گے جو تلنگانہ کے لئے فائدہ بخش ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ14وزیر فینانس کمیشن کے سفارشات سے مرکز سے ریاست کے فنڈس کو35فیصد بڑھا کر42فیصد کیاجائے گا جو ایک بہتر اقدام ہے ۔ اس سے ریاست کو3000کروڑ کا فائدہ ہوگا ۔ اس طرح مرکز کی اسپانسرکردہ اسکیم پر چیف منسٹر نے کہا کہ وہ بہتر توقع کررہے ہیں ن۔ چیف منسٹر نے کہا کہ جس ایجنسی نے فینانس کمیشن رپورٹ داخل کی ہے وہ تلنگانہ اور گجرات کو فینانس کے اعتبار سے فاضل قرار دیا ہے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ احتجاج کے وقت ہی وہ کہہ رہے تھے کہ علیحدہ ریاست کے بعد تلنگانہ فاضل ریاست بن جائے گا اور اب ان کا موقف حق بجانب ثابت ہورہا ہے ۔ چیف منستر نے اعتراف کیا کہ مالیاتی2014-15سے حکومت مختلف اسباب کے باعث زائد مصارف نہیں کرسکی ۔ تاہم آنے والے بجٹ میں سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔

No 'settlers', all living in Hyderabad are Hyderabadis: KCR

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں