افغانستان سے فوج کی واپسی سست ہونی چاہئے - امریکی کمانڈر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-14

افغانستان سے فوج کی واپسی سست ہونی چاہئے - امریکی کمانڈر

واشنگٹن
یو این آئی
افغانستان میں موجود امریکی فوج کے کمانڈر نے امریکی قانون سازوں کو تجویز دی ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجوں کا انخلاء انتہائی سست رفتار سے ہونا چاہئے ۔ افغانستان میں موجود13ہزار امریکی اور اتحادی فوج کے سربراہ جنرل جان کومبل نے افغانستان کے نئے صدر اشرف غنی کی جانب سے کی جانے والی درخواست کا حوالہ دیتے ہوئے یہ مشورہ امریکی سینٹ کمیٹی کے سامنے پیش کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے امرکی صدر بارک اوباما سے مطالبہ کیاہے کہ وہ ان کے ملک سے 2016ء تک امریکی فوجوں کے انخلاء کے فیصلے پر نظر ثانی کریں ۔ کومبل نے امریکی سینٹ کی آرمڈ سروس کمیٹی کو بتایا کہ افغانستان میں اقتدار کی منتقلی کی جاری صورتحال کے پیش نظر صدر اشرف غنی نے ناٹو اور امریکہ سے افغانستان سے انخلاء کے فیصلے میں لچک دیکھا نے کو کہا ہے ۔ امریکی جنرل نے کہا کہ جب تک کابل میں امریکی فوجیں موجود ہیں اس وقت تک ملک کے شمال اور جنوبی علاقوں میں بھی فوج کی موجودگی کے حوالے سے اب حتمی فیصلہ کرنا ہوگا ۔ کمیٹی کے صدر نشین جان مکین افغانستان سے امریکی فوجوں کے انخلاء کے اوباما کے فیصلے کے سخت مخالف ہیں ۔ اور اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سیکوریٹی کو مد نظر رکھنے کے بجائے سیاسی بنیادوں پر کیا گیا ہے ۔جان مکین نے اس موقع پر امریکی جنرل سے سوال کیا کہ اگر وہ امریکی فوجوں کے افغانستان سے انخلاء کی دی گئی ٹائم لائن واپس لے لیں تو اس کے جواب میں جنرل کا کہنا تھا کہ ایسا کیاجاسکتا ہے ۔ ان مکین نے کہا کہ اشرف غنی نے ان سے ملاقات میں پر زور طریقے سے درخواست کی تھی کہ افغانستان سے امریکی فوجوں کے انخلاء کے مذکورہ پلان سے ان کے ملک میں عوام کو خطرناک لاحق ہوسکتے ہیں ۔امریکی صدر اوباما اور ان سے منسلک ڈیمو کریٹ افغانستان میں گزشتہ 13سال سے جاری جنگ سے بہت حد تک پریشان ہے ، اس جنگ میں اب تک2ہزار امریکی فوجی ہلاک اور20ہزار زخمی ہوچکے ہیں طالبان باغیوں کی افغانستان میں تا حال موجودگی کی وجہ سے اوباما نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ2015تک ایک ہزار امریکی فوجی افغانستان میں موجود رہے تاکہ نیٹو فوجوں کے انخلاء کی وجہ سے ہونے والی فوج کی کمی کو دور کیاجاسکے ۔ واضح رہے کہ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں اس وقت 10,600امریکی فوجیوں سمیت مجموعی طور پر 13ہزار اتحادی فوج موجود ہیں۔

US commander in Afghanistan proposes slower withdrawal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں