آشٹن کارٹر نئے امریکی ڈیفنس سکریٹری مقرر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-14

آشٹن کارٹر نئے امریکی ڈیفنس سکریٹری مقرر

واشنگٹن
پی ٹی آئی
صدر بارک اوباما کے بہ اعتماد رفیق اورہند۔ امریکی حکمت عملی کے روابط میں سر گرم محرک آشٹن کارٹر کی سنیٹ کی جانب سے آئندہ امریکی ڈیفنس سکریٹری کے طور پر توثیق کی گئی ہے ۔ ان کے نام کی توثیق پنٹگان کے اعلیٰ عہدہ کے لئے5کے مقابلہ میں93ووٹوں سے ہوئی ہے ۔60سالہ کارٹر25ویں امریکی ڈیفنس سکریٹری ہوں گے ۔ وہ چیک ہیگل کی جگہ لیں گے جنہوں نے نومبر کے بعد اوباما کے ساتھ اختلافات کی اطلاعات کے درمیان عہدہ کو چھوڑ دیا گیا ۔ اوباما نے کارٹر کے انتخاب کی ستائش کی اور یہ امید ظاہر کی کہ نئے سکریٹری کانگریس کے ساتھ کام کرتے ہوئے دفاعی اخراجات میں رسائی کے لئے مزید زمہ دار انہ کام انجام دیں گے ۔ کئی دہوں تک تجربات کے بعد آشٹن ہماری فوج کو مضبوط بنانے میں مدد کریں گے جب کہ ہم دہشت گردی کے نٹ ورک کے خلاف لڑائی کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔ علاوہ ازیں ہمارے اتحاد کو جدید بنانے اور نئی صلاحیتوں کو فروغ دینے تاکہ ہماری مسلح افواج طویل میعاد کے خطروں کا سامنا کرسکیں ۔ اوباما نے اپنے ایک بیان میں یہ بات کہی ۔ بہ حیثیت ڈیفنس سکریٹری آشٹن کانگریس کے ساتھ کام رکتے ہوئے مرکزی رول ادا کریں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ ذمہ دارانہ رسائی اور دفاعی اخراجات پر ذمہ دارانہ رول ادا کرسکے۔ فوج کو محفوظ رکھنے کے لئے اور ہمارے مردو خواتین افواج کے خاندان کے ساتھ تیار رہیں گے ۔ ہمارے پاس دنیا بھر میں طاقتور ترین فوج کی تاریخ ہے ۔ سکریٹری کارٹر پنٹگان میں ہمارے فوجیوں کے ساتھ دنیا بھر میں جرت مندانہ انداز میں جو خدمات انجام دے رہے ہیں ہم اس کے اندا کو برقرار رکھیں گے۔ کارٹر کو ہند۔ امریکہ ڈیفنس ٹریڈ اور ٹکنالوجی پہل میں تاریخ ساز کامیابی کا اعزاز حاصل ہے ۔ جس کے نتیجہ میں دونوں ممالک مشترکہ طور پر پیداوار اور4رخی اعلیٰ سطحی ٹکنالوجی اشیاء کو فروغ دینے پر اتفاق کرلیا ہے ۔ ان کے ایجنڈہ میں پہلا فیصلہ یہ ہوگا کہ وہ ہند۔ امریکی دفاعی فریم ورک معاہدہ مزید10سال کے لئے دستخط نامے جس کے تعلق سے تفصیلات پر اتفاق رائے گزشتہ ماہ امریکی صدر کے دورہ ہند کے موقع پر ہوچکا ہے ۔

Ashton Carter confirmed by Senate as US defense secretary

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں