ریلوے شعبہ میں باہمی تعاون - ہند اسپین مذاکرات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-03

ریلوے شعبہ میں باہمی تعاون - ہند اسپین مذاکرات

نئی دہلی
ایجنسیاں
ریلوے شعبہ بالخصوص ہائی اسپیڈ ٹرین زمرہ میں اسپین کی جانب سے ہندوستان کے ساتھ شراکت داری کی شدید خواہش کا اظہار کیاجارہا ہے ۔ وزیر مملکت برائے تجارت جیم گارسیا لیگاز نے پیر کے دن نئی دہلی میں یہ بات کہی۔ وزیر نے تیز رفتار ٹرین نٹ ورک پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہندوستانی ریلوے بورڈ کے ساتھ ہماری میٹنگ ہوئی تھی اور بہت ہی کامیاب رہی۔ ہمارا یہ احساس ہے کہ ریلوے شعبہ میں باہمی تعاون دونوں ہی ممالک کے لئے بے حد اہم ہے ۔ چین کے بعد اسپین ہی دنیا کا دوسرا ملک ہے جس کے پاس سب سے زیادہ تیز رفتار ٹرین نٹ ورکس ہیں۔ جیم گارسیا ایک سی آئی آئی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسپینی کمپنیوں کو اس کے علاوہ قابل تجدید توانائی اور ہائی ویز کی تعمیر جیسے شعبوں میں ہندوستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ہے۔ قابل تجدید ذرائع سے ہی ہماری توانائی کا25فیصد سے زائد حصہ حاصل ہورہا ہے ۔ یوروپ میں اسپین ہی وہ ریاست ہے جو قابل تجدید توانائی کا سب سے زیادہ حصہ پید اکرتی ہے ۔ ہم اس بات کے شدید خواہشمند ہیں کہ ہندوستان بھی قابل تجدید توانائی کی تیاری میں اضافہ کرے گا ۔ لیگاز نے اس بات کی بھی تصدیق کردی کہ ہمارا وفد مرکزی وزیر برائے دیہی ترقیات ایم وینکیا نائیڈو سے بھی ملاقات کرے گا ۔ تاکہ اسمارٹ سٹیز پروجکٹس پر تبادلہ خیال کیاجائے جس میں ماہرین کی ضرورت کلیدی حیثیت رکھتی ہے اور بارسلونا اسمارٹ سٹی پراجکٹس کی ایک اہم مثال ہے ۔ ہم کل ان سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ نیز انہوں نے کہا کہ اسپینی کمپنیوں کی جانب سے ہندوستان میں کی جانے والی سرمایہ کاری لگ بھگ4بلین یورو ہے ۔

Spain, India hold talks on cooperation in railway sector

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں