سینکڑوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین وظیفہ کے روایتی فوائد سے محروم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-03

سینکڑوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین وظیفہ کے روایتی فوائد سے محروم

نئی دہلی
یو این آئی
سینکڑوں ریٹائرڈ سرکاری عہدیدار روایتی ترقی اور اس ضمن میں وظیفہ پر سبکدوشی پر حاصل ہونے والے فوائد سے محروم ہوگئے ہیں۔ یہ صورتحال ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی( ڈی پی سی) کی ناکامی کے سبب ہوئی ہے۔ یہ کمیٹی متعلقہ شرائط کی تکمیل میں ناکام ہوگئی ، ان شرائط کی تکمیل اس وقت کی جانی چاہئے تھی جب عہدیدار برسر خدمت تھے ۔ کابینہ کی تقررات کمیٹی نے حال ہی میں تمام مرکزی وزارتوں کو ہدایت دی ہے کہ ایسے تمام اہل عہدیدارں کے نام، پروموشن کے پیانل میں شامل کئے جائیں جو خالی جائیدادوں کے نکلنے سے قبل ریٹائرڈ ہونے والے تھے ۔ کمیٹی نے کہا ہے کہ اگر اس ہدایت پر عمل نہیں کیا گیا تو یہ بات فطری انصاف کے اصولوں کے مغائر ہوگی ۔ ہدایت پر عمل نہ ہونے کی صورت میں ریٹائرڈ عہدیدار ، روایتی وطیفہ فوائد سے محروم ہوجائیں گے ۔ باخبر ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ سال14نومبر ہی کو ہدایات ، ایک گشتی کے ذریعہ تمام وزارتوں کے علم میں لادی گئی تھیں لیکن وزارتوں نے ان پر عمل نہیں کیا ۔ اس سبب ریٹائرڈ ملازمین میں شدید ناراضگی کی نوبت آگئی ہے ۔ ان ملازمین نے اپنی بہترین صلاحیتوں کے ذریعہ برسہا برس حکومت کی خدمت کی ۔1980ء کے ایک متاثرہ عہدیدار نے کہا کہ’’1998ہی میں ایک پالیسی موجود تھی جس میں کہا گیا تھا کہ جن عہدیداروں کے نام متعلقہ پیانلس میں شامل ہیں انہیں حقیقی ترقی کا حق نہیں ہوگا ۔ جس کے معنی یہ ہوتے ہیں کہ ایسے عہدیداروں کو برائے نام روایتی معنی میں ترقی دی جائے گی اور وظیفہ کے روایتی فوائد حاصل ہوں گے ۔ واقعہ یہ ہے کہ سنٹرل اڈمنسٹریٹیو ٹریبونل( سی اے ٹی) اور عدالتوں کے متعد د فیصلوں سے متعلقہ وزارتوں کو یہ واضح ہدایت دی گئی تھی کہ وہ ریٹائرڈ عہدیداروں کو روایتی برائے نام فوائد دیں۔ سپریم کورٹ پرسونل وٹریننگ کو ہدایت دی تھی کہ ایسے عہدیداروں کو روایتی فوائد حاصل کا قانونی حق حاصل ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں