سعودی عرب - امن و امان کی حفاظت کے لئے 6 اقدامات کی منظوری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-13

سعودی عرب - امن و امان کی حفاظت کے لئے 6 اقدامات کی منظوری

ریاض
اردو نیوز (سعودی عرب)
ولی عہد دوم ووزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ سعودی عرب امن و امان کے حوالے سے دنیا کے بہترین ممالک میں شامل ہے ۔ انہوں نے یہ بات مملکت میں امن و امان کی حفاظت کے لئے6اقدامات کی منظوری کے بعد کہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بدامنی کے تمام واقعات سے سیکوریٹی فورسز کے تمام اداروں کو بیک وقت آگاہ کرنے اور رکھنے کے لئے مملکت میں جرائم کا مشترکہ قومی کوڈ مقرر کردیا گیا ہے ۔ اسی طرح امن و امان کے موضوعات پر نظریاتی بحث کرنے والے اداروں کی کوششوں میں یگانگت لانے کے لئے بھی اسی طرح کا فارمولا منظور کیا گیا ہے ۔ وزارت بلدیات و دیہی امور ، وزارت آباد کاری ، سٹی ڈیولپمنٹ اتھارٹیز کے تعاون سے جرائم کی حد بندی کے لئے ماحولیاتی ڈیزائن تیار کیاجائے گا۔ سماجی فروغ کے توسط سے جرائم کا سد باب ہوگا ۔ اس حوالے سے سعودی جامعات کے ساتھ بھی تعاون کیاجائے گا ۔ شہزادہ محمد بن نایف نے اس موقع پر جرائم کے انسداد کے لئے نیشنل سرچ کا افتتاح کیا۔

Saudi Arabia, steps to protect the internal security

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں