سعودی عرب - معتمرین کو معیاری رہائش کی فراہمی میں 7 رکاوٹیں حائل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-13

سعودی عرب - معتمرین کو معیاری رہائش کی فراہمی میں 7 رکاوٹیں حائل

مکہ مکرمہ
اردو نیوز (سعودی عرب)
معتمرین کو معیاری رہائش کی فراہمی میں7اہم رکاوٹیں حائل ہیں ۔ حاجیوں کے لئے منظور شدہ رہائش معتمرین کے لئے مختص کرنے کے سلسلے میں رکاوتیں پید اہوگئی ہیں ۔ محکمہ سیاحت اس کا اعلان کرچکا ہے۔ مبصرین نے رکاوٹوں کی تصدیق کردی ہے ۔ مبصرین نے مکہ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ اس صورتحال کی وجہ سے معتمرین کو مطلوبہ معیار سے کم درجے کی رہائش مہیا ہوگی ۔ عمرہ کمپنیوں کو سستی رہائش تلاش کرنا پڑے گی ۔ انہوں نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایک حاجی کا رہائش پر یومیہ خرچ30ریال سے زیادہ نہیں ہوتا ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ انہیں نامناسب رہائش مہیا ہوگی ۔ محکمہ سیاحت نے اعلان کیا ہے کہ حاجیوں کے لئے منظور شدہ رہائشی عمارتیں معتمرین کورفتہ رفتہ مہیا کی جائیں گی ۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اس پر عملدرآمد میں مسائل پید اہوں گے ۔ معتمرین کو غیر معیاری عمارتوں میں ٹھہرانا پڑے گا۔ مبصرین نے سوال اٹھایا کہ ایسے عالم میں جب کہ محکمہ سیاحت500ہوٹلوں کی منظوری دئیے ہوئے ہے۔ معتمرین کی رہائش کے لئے عمارتوں میں بندوبست کی کیا ضرورت ہے ۔ انہوں نے ایک بات یہ بھی کہی کہ یہ فیصلہ معتمرین کی رہائشی کمیٹی نے جاری نہیں کیا کیونکہ اس نام کی کوئی کمپنی نہیں ہے ۔ ایک بات یہ کہی جارہی ہے کہ حجاج کی رہائش کے لئے قائم کمیٹی15برس قبل شہزادہ نایف بن عبدالعزیز نے قائم کی تھی اس کا مطلب یہ تھا کہ صرف10روز کے اندر اندر 10لاکھ افراد کو مناسب رہائش مہیا کی جائے ۔ انہوں نے ایک سوال یہ بھی اٹھایا کہ اگر معتمر کی رہائش کی اوسط لاگت30ریال مقرر ردی گئی تو ایسے عالم میں مختلف درجوں والے ہوٹلوں کا انجام کیا ہوگا۔ ایک رکاوٹ یہ بتائی جارہی ہے کہ نئی صورتحال کے تناظر میں عمرہ کمپنیاں انتہائی سستی عمارتیں حاصل کرنے کی کوشش کریں گی جس سے رہائش کا معیار کرے گا ۔ نئے فیصلے سے عمارتوں کے مالکان کو فائدہ ہوگا۔ معتمرین کو5ہزار ویزے روزانہ جاری کئے جارہے ہیں۔ الصفوہ ہوٹل کے ڈائریکٹر محمد صبح سے اطمینان دلایا کہ فوراور فائیو اسٹار ہوٹلوں کے نرخوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔فیر مونٹ ہوٹلوں میں تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر احمد غازی نے کہا کہ ابھی تک صورتحال غیر واضح ہے ۔ حجاج کی رہائشی کمیٹی کے چیئرمین زہیر حداد نے کہا کہ نئے فیصلے سے مکہ میں رہائشی نقشے کی تنظیم نو ہوگی ۔ محکمہ سیاحت میں اجازت نامے کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل عمر المبارک نے کہا کہ طلب و رسد کا قانون اپنا عمل دکھائے گا ۔ ماضی میں جو عمارتیں رہائش کے لئے مختص تھیں وہ غیر قانونی تھیں ۔

Barriers on provision of standard housing to Makkah pilgrims

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں