بیرونی سرمایہ کاری - اصولوں پر سمجھوتہ کے خلاف آر بی آئی گورنر کا انتباہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-03

بیرونی سرمایہ کاری - اصولوں پر سمجھوتہ کے خلاف آر بی آئی گورنر کا انتباہ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ریزروبینک گورنر رگھو رام راجن نے آج راست بیرونی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں ہندوستانی مفاد کے خلاف لچک پیدا کرنے کی کوششوں پر انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ میں اس بات کو ترجیحی امور میں رکھا جائے کہ تمام پالیسیاں شفافیت پر مبنی ہوں اور ساتھ ہی ساتھ کنٹریکٹ ٹیکس تنازعات کو بعجلت ممکنہ حل کرلیاجائے ۔ مالیہ فراہمی کو سب سے زیادہ مستحکم بنانے کے لئے راست بیرونی سرمایہ کاری کو تکنالوجی اور جدید طریقہ کاروں کے اضافہ کے طور پر ایک اضافی فائدہ سمجھنا چاہئے ۔ انہوں نے ایف ڈی آئی کی جانب راغب کرنے کی دوڑ میں اپنے مفادات کے ساتھ کھلواڑ کرنے پرہندوستان کو متنبہ کردیا ۔ انہوں نے یہ بات پروجکٹ سنڈیکیٹ کی ویب سائٹ پر ایک توضیحی انداز میں کہی۔ تاہم انہوں نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ ہندوستان کے مفاد کے خلاف سمجھوتا کس طرح کیاجاسکتا ہے ۔ پالیسیوں میں شفافیت پیدا کرنے اور بالخصوص ٹیکس کنٹراکٹس تنازعات کو پہلے فرصتی لمحات میں حل کرنے کی کوششوں پر بھی راجن نے زور دیا۔ مستقبل قریب کے لئے ہندوستان ایک خسارہ پر بھی راجن نے زور دیا ۔ مستقبل قریب کے لئے ہندوستان ایک خسارہ والا کرنٹ اکاؤنٹ چلائے گا جس کا مطلب یہ ہے کہ اسے نٹ بیرونی فینانس کی ضرورت ہوگی ۔ ہندوستان میں پائیدار ترقی کے لئے عوام کو خط غربت سے اوپر لانا، انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری اور اقتصادی پالیسی پر نظر ثانی کی ضرورت ہے ۔ اگر ہندوستان ترقی کی راہ پر گامزن ہونا چاہتا ہے تو اسے اپنے علاقائی اور مقامی طلب کو گہرا کرنے، اس کے معاشی اداروں کو مستحکم کرنے اور ایک کھلے عالمی نظام کے لئے جنگ میں شامل ہوجانے کی ضرورت ہے ۔ عزائم کی تکمیل کے لئے ہندوستان کو بیرونی ممالک سے کم سے کم توقعات رکھنا ہوگا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت نئی حکومت کے دفتر میں گزشتہ8ماہ سے کم کاررہے گورنر رگھو رام راجن نے انشورنس ، ریلوے ، تعمیرات ، دفاع اور طبی شعبوں میں راست بیرونی سرمایہ کاری کے قواعد کو معیاری بنانے میں بہت کام کئے ہیں ۔

RBI Governor Raghuram Rajan warns against compromising India's interest for FDI

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں