بنگلورو میں 5 روزہ ایرشو کا اختتام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-23

بنگلورو میں 5 روزہ ایرشو کا اختتام

بنگلورو
یو این آئی
بنگلورو میں واقع فضائیہ کے ہوائی اڈے پر ایئرو انڈیا 2015کا پانچ روزہ حیرت انگیز فضائی شو آج ختم ہوگیا ۔ پہلے تین دن میں شو کا حصہ مکمل ہونے کے ساتھ ہفتہ کے دن تک ہر روز ایک لاکھ سے زائد افراد نے یہاں فضائی کرتب دیکھے ۔ ایروانڈیا2015میں ’’میک ان انڈیا‘‘ مرکزی خیال ہونے کے وجہ سے دفاعی مینو فیکچرنگ ہوائی اڈہ بنیادی ڈھانچہ ، ایئرو اسپیس، دفاعی اور شہری ہوا بازی کے عبے ایئرو انڈیا کے اہم شعبوں میں سے تھے۔ مختلف قسم کی اور راؤنڈ ٹیبل میٹنگیں ہوئیں اور ایئیرو انڈیا 2015کی کامیابی کا جائزہ لیا گیا ۔ فضا میں دو طیاروں کی ٹکر کو چھوڑ کر جس سے اعلیٰ معیار کی پیشہ واریت سے نمٹا گیا، فضا میں یازمین پر کوئی دوسرا حادثہ نہیں ہوا ۔ سوشل میڈیا کے پلیٹ فارموں پر بات چیت کے علاوہ وزارت دفاع کے تعلقات عامہ کی ڈائریکٹیوریٹ نے پوری دنیا میں ایئر شو کی تازہ ترین خبروں اور جھلکیوں کے ذریعہ سوشل میڈیا کے بڑھتے فولروں تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی ہے ۔

Premier air show Aero India concludes

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں