پشاور اسکول حملہ کی سست رفتار تحقیقات پر والدین کا احتجاج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-09

پشاور اسکول حملہ کی سست رفتار تحقیقات پر والدین کا احتجاج

اسلام آباد
آئی اے این ایس
پشاور کے فوجی اسکول پر گزشتہ دسمبر میں کئے گئے خوفناک حملہ میں140طلباء اور اساتذہ ہلاک ہوئے تھے، اس کی تحقیقات میں سست روی پر والدین میں احتجاج کیا۔ میڈیا نے آج یہ اطلاع دی ۔ فوجی اسکول کے باہر احتجاجی یہ چاہتے تھے کہ حکام سست رفتار تحقیقات کا جائزہ لیں ۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک طالبان نے اسکول پر حملہ کیا تھا ، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ شفافیت کے نمٹا جائے ۔ انہوں نے 16دسمبر کے حملہ کے بعد سے اب تک کوئی بڑی پیشرفت نہ ہوسکی ۔ انکوائری کے بارے میں معمولی پیشرفت کی اطلاع ملی ہے ۔ پ شاور کے اڈمنسٹر ریاض محسود نے احتجاجیوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں تیقن دیا کہ حکومت ان کے ہر ممکنہ مدد کرے گی ۔ میں آپ کے ساتھ ہوں ، اور صوبائی حکومت آپ کی شکایت کا ازالہ کی کوشش کرے گی ۔ نواز شریف حکومت نے دہشت گردی میں ملوث افراد کے خلاف پھانسی کی سزا دینے میں جو6سالہ تعطل دیا تھا اسے برخواست کردیا۔ جملہ22عسکریت پسندوں کو پھانسی دے دی گئی۔

Peshawar attack: Sluggish pace of probe irks parents

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں