مائیکروسافٹ چیف ایگزیکٹیو نادیلا کی خدمات کا ایک سال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-09

مائیکروسافٹ چیف ایگزیکٹیو نادیلا کی خدمات کا ایک سال

نیویارک
اے ایف پی
مائیکرو سافٹ کے چیف ایگزیکٹیو ستیہ نادیلا نے ٹکنالوجی کمپنی پر توجہ مرکوز کرنے بڑی جست لگائی ہے ۔ نادیلا نے فروری2014میں اسٹیو بالمر سے جائزہ لیا ۔ وہ موبائل شعبہ میں ان کی حریف ایپل اور گوگل کے مقابل مائیکر و سافٹ کو نئی ٹکنالوجی کی دنیا میں لے جانا چاہتے ہیں ۔ مائیکرو سافٹ محض ونڈوز آپریڈنگ سسٹم کے ذریعہ پی سی شعبہ میں ہی بااثر رہنے کا خواہاں نہیں ۔ انہوں نے ایپل کے اسٹیو جاب سے ترغیب پائی ہے جنہوں نے آئی پیاڈ اور اینڈ رائیڈ کے حامل ٹیبلٹس بھی پیش کیے ۔ نادیلا نے مائیکرو سافٹ کے ہولو لینس گوگلس ، ہولو گرامس پیش کرتے ہوئے عوام کو حیران کردیا۔ فوریسٹر ریسرچ کے تجزیہ کار جے پی گونڈر نے کہا کہ انہوں نے تمام مسائل حل نہیں کیے تاہم درست سمت میں پیش قدمی کی ہے ۔ اگرچیکہ پیش کی گئی نئی چیزوں پر برسوں سے کام ہورہا ہے ، ایسا لگتا ہے کہ نادیلا نے ریڈ منڈ واشنگٹن کے ٹیک پاور ہاوز میں نئی توانائی داخل کردی ہے ۔ گونڈر نے کہا کہ مقبول عام مائیکرو سافٹ پروگرام جیسے ورڈ، ایکسل اور پاور پوائنٹ کو اینڈ رائڈ اور ایپل ڈیوائسس میں پیش کرنا دانشمندانہ اقدام ہے کیونکہ ونڈوز سست پروگرام ہے اور موبائل میں اس کا استعمال سود مند نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ کے پاس سافٹ ویر ہو تو آپ کو اسے وہاں چلانا چاہئے جہاں صارفین چاہین ، بجائے اس کے کہ اسے آپریٹنگ سسٹم کی جنگ میں ہتھیار بنائے ۔ ستمبر میں مائیکرو سافٹ نے مشہور ویڈیو گیم مائن کرافٹ کو2.5بلین ڈالر میں خرید لیا ۔ اس کے گیمس پی سیز اور موبائل ڈیوائسس کے لئے موزوں ہیں ۔، گلوبل ایکیوٹیز ریسرچ کے ٹرپ چودھری نے کہا کہ مائیکرو سافٹ اب مختلف کمپنی ہے، مائیکرو سافٹ احمقانہ غلطیاں نہیں کرتی ۔ رواں سال کمپنی موبائل اور کلاؤڈ جیسے اقدامات میں پیش رفت کرے گی۔

Microsoft: Satya Nadella's first year as CEO

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں