یو این آئی
مواصلات اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کے وزیر روی شنکر پرساد نے کہا کہ آئندہ دنوں تاج محل، کھجوراہو ، ہمپی سمیت ہندوستان کے تمام اہم اور تاریخی مقامات کو وائی فائی ٹکنیک سے لیس کیاجائے گا ۔ اتر پردیش کے مذہبی شہر ورانسی میں واقع مشہور دشا شو میگھ گھاٹ اور شیتلا گھاٹ پر آج وائی فائی تکنیک کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے یہ اعلان کیا ۔ افتتاح کے بعد وائی فائی تکنیک سے انٹر نیٹ کے ذریعہ وزیر اعظم نریندر مودی کے گزشتہ سال امریکی دورے کے دوران تقریر کی ویڈیو کلپنگ ناظرین کو دکھائی گئی ۔ انہوں نے ویڈیو کال کے ذریعے سے نئی دہلی میں واقع بی ایس این ایل کو افسروں سے بات کرکے ان کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تاج محل ، سارناتھ ، فتح پور سیکری ، کونارک ، ہمپی، کھجوراہو ،مہابلی پورم وغیرہ ہندوستان کے مذہبی اور تاریخی مقامات پر آئندہ تین چار ماہ میں وائی فائی تکنیک سے سیاح اور عقیدت مند انٹرنیٹ کا استعمال کرسکیں گے ۔
Historical and religious places free Wifi
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں