پاکستان برطانیہ روابط کی اہمیت - نواز شریف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-15

پاکستان برطانیہ روابط کی اہمیت - نواز شریف

اسلام آباد
آئی اے این ایس
پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کا ملک برطانیہ کے ساتھ روابط کو بڑی اہمیت دیتا ہے جو باہمی احترام ، مفادات ، مفاہمت کی بنیاد پر ہیں ۔ کل برطانیہ کے ایوان بالا(ہاؤس آف لارڈس) کی ممبر بارونس سعیدہ کے ساتھ ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ملکوں کی قیادت کے درمیان وقفہ وقفہ سے ہونے والی بات چیت کے نتیجہ سے سیاسی ، معاشی اور ثقافتی روابط میں اضافہ ہوا ہے ۔ ڈیلی ٹائمس نے یہ اطلاع دی ۔ تاہم انہوں نے مزید یہ کہا کہ روابط کو مزید وسعت دینے کی گنجائش ہے ، سعیدہ وارثی نے برطانیہ میں رہنے والی پاکستانی برادری سے متعلق امور کے بارے میں وزیر اعظم کو واقف کروایا ۔ وزیر اعظم کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں یہ بات بتائی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی سخت محنت اور عزم کے باعث ہی برادری نے دونوں ملکوں کے درمیان پل تعمیر کیا جب کہ مثبت طور پر بیرون ملک پاکستان کی شبیہہ کو بہتر بنانے میں خدمات انجام دئیے ہیں ۔

Pakistan attaches great importance to ties with UK: PM Sharif

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں